کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر285 روپے 35 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 285 روپے 42 پیسے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.08 روپے، اماراتی درہم 77.69 روپے، قطری ریال 78.26 روپے، کویتی دینار 927.57 روپے اور بحرینی دینار 756.92 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قیمت 186 روپے 42 پیسے، کینیڈین ڈالر 209 روپے 98 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 352 روپے 58 پیسے ریکارڈ کی گئی۔