پاکستان کلچرل گروپ ریاض کی جانب سے تفریحی پروگرام، کمیونٹی کی بھرپور شرکت

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان کلچرل گروپ کی جانب سے ایک شاندار سیروتفریحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی اور ان کے اہلخانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی فوٹوگرافر نے مدینہ منورہ کو نئے زاویے سے پیش کر دیا

تقریب میں سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے خصوصی شرکت کی جبکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی فیملیز نے پروگرام کو بھرپور انداز میں انجوائے کیا۔

تقریب کے دوران بچوں اور بڑوں کے لیے متنوع تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ کرکٹ کے شوقین افراد کے لیے خصوصی کرکٹ میچز منعقد کیے گئے جن میں بچوں اور بڑوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور میچز کو باقاعدہ نام دیے گئے، جس سے کھیلوں کا ماحول مزید دلچسپ ہو گیا۔

بچوں کی تفریح کے لیے خصوصی ایکٹیوٹیز رکھی گئیں جن میں ٹوائے ٹرین، جھولے، کھلونوں کے اسٹالز اور دیگر سرگرمیاں شامل تھیں۔

بچوں کے لیے پیش کیا گیا میجک شو بھی تقریب کی خاص توجہ کا مرکز رہا جس سے ننھے شرکا نے خوب لطف اٹھایا۔

مزید پڑھیے: جنوری میں 3 ارب 46 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول، سعودی عرب پہلے نمبر پر رہا

تقریب میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے روایتی پاکستانی کھانوں کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔ شرکا نے پوری، چنے، تکّہ اور دیگر دیسی پکوانوں سے لطف اٹھایا، جس نے پردیس میں وطن کی یادیں تازہ کر دیں۔

اس موقعے پر ایک دلکش میوزیکل شو بھی پیش کیا گیا جس نے تقریب کے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیا۔ پروگرام کے اختتام پر قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ ٹکٹ سمیت مختلف قیمتی تحائف اور انعامات شرکاء میں تقسیم کیے گئے جس پر حاضرین نے پاکستان کلچرل گروپ کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔

پاکستان کلچرل گروپ کے صدر ظفر خان اور سیکریٹری جنرل مشتاق ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز کا مقصد پردیس میں مقیم پاکستانیوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا، باہمی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور پاکستانی ثقافت کو زندہ رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کلچرل گروپ آئندہ بھی کمیونٹی کے لیے اس نوعیت کی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

اس موقعے پر سفیرِ پاکستان احمد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، بالخصوص ریاض میں پاکستانی وائٹ کالر ڈائسپورا کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے جو پاکستان کی ثقافت اور روایات سے گہرا لگاؤ رکھتی ہے۔

انہوں نے پاکستان کلچرل گروپ اور اس کی قیادت، بالخصوص محترم مشتاق ورک اور محترم ظفر اللہ خان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

سفیرِ پاکستان نے کہا کہ ان حضرات کی انتھک کاوشوں کے باعث پاکستانی کمیونٹی کو متحد رکھنے اور پاکستانی ثقافت کے فروغ کے لیے مشاعروں، سماجی سرگرمیوں، ثقافتی پروگرامز اور سالانہ پکنک جیسے بامقصد ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا میں فیفا کا پہلا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نامزد

انہوں نے مزید کہا کہ سفارتخانہ پاکستان ایسی تمام تقریبات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور کمیونٹی کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور