’رمضان آ رہا ہے آپ کو اپنی ڈیوٹی کا پتہ چل گیا ہوگا‘، اگلے میچ سے قبل شاداب خان کا فینز کو خصوصی پیغام

منگل 17 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ شاداب خان نے کہا کہ آپ لوگ ہمیں ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں اب آپ کی ذمہ داری کا وقت ہے کیونکہ رمضان قریب آ رہا ہے۔ آپ کو اپنی ڈیوٹی کا پتہ چل گیا ہوگا۔ ہم بھی اپنی ڈیوٹی کریں گے لیکن آپ کی ڈیوٹی سب سے زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کا مہینہ ہے اور دوسرا ہم مسلمان ہیں تو آگے آپ سمجھ جائیں۔ شاداب خان نے یقین دہانی کرائی کہ جو چیزیں ہمیں آتی ہیں انہیں اچھے سے اچھا کریں گے۔ ٹیم اپنی پوری کوشش کرے گی کہ کھیل کے ہر پہلو میں بہترین کارکردگی دکھائے، چاہے وہ وکٹیں لینا ہو، رنز بنانا ہو یا کیچ پکڑنا ہو۔

شاداب خان کی ویڈیو پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے، ایک صارف نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم تو ہمیشہ دعائیں کرتے ہیں آپ کا کام، کب شروع ہو گا؟ جبکہ کئی صارفین نے کرکٹر کی پرفارمنس پر تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین، بابر اور شاداب خان کی جگہ نئے پرفارمرز کو موقع دیا جائے، محمد یوسف

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے، سابق کپتان محمد یوسف نے بھی کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ شاہین آفریدی، بابراعظم اور شاداب خان کی جگہ نئے پرفارمرز کو موقع دیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش