ایپسٹین فائلز سامنے لے آئیں، ٹرمپ انتظامیہ پردہ پوشی کر رہی ہے، ہیلری کلنٹن کا الزام

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہلیری کلنٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پر جیفری ایپسٹین سے متعلق فائلوں کے معاملے میں ‘پردہ پوشی’ کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام دستاویزات مکمل طور پر منظرِ عام پر لائی جائیں۔

برلن میں سالانہ عالمی فورم کے موقع پر برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق امریکی وزیرِ خارجہ نے کہا، ‘فائلیں جاری کریں، انہیں جان بوجھ کر سست رفتاری سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔’ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو شفافیت کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اگر کوئی چیز چھپانے کو نہیں تو تمام ریکارڈ بلا تاخیر عوام کے سامنے رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: انیل امبانی کے جیفری ایپسٹین سے رابطوں کے انکشاف پر کانگریس نے سوالات اٹھا دیے

کانگریس کی متعلقہ کمیٹی کے روبرو پیشی سے متعلق سوال پر ہلیری کلنٹن نے واضح کیا، ‘جس جس کو طلب کیا جائے، اسے گواہی دینی چاہیے۔’ انہوں نے زور دیا کہ سماعت بند کمرے کے بجائے عوامی سطح پر ہونی چاہیے تاکہ ہر چیز کھل کر سامنے آئے۔ ان کے بقول، ‘ہمیں یکساں سلوک چاہیے۔ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں۔ ہم بارہا مکمل فائلوں کے اجرا کا مطالبہ کر چکے ہیں۔’

ہلیری کلنٹن نے یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ انہیں اور ان کے شوہر کو سیاسی طور پر نشانہ بنا کر اصل معاملات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایک ‘چمکتی ہوئی چیز’ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ دیگر اہم سوالات پس منظر میں چلے جائیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایپسٹین اسکینڈل کی گونج برطانیہ تک، سابق سفیر مینڈلسن سے جواب طلب

وائٹ ہاؤس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ ہزاروں صفحات جاری کر چکی ہے اور مزید تحقیقات کے لیے تعاون کر رہی ہے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس چھپانے کو کچھ نہیں۔

یاد رہے کہ امریکی محکمہ انصاف حالیہ دنوں میں مرحوم مالیاتی شخصیت جیفری ایپسٹین سے متعلق لاکھوں صفحات جاری کر چکا ہے، تاہم مزید ریکارڈ کے اجرا پر سیاسی بحث جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم