مارچ میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی، انٹرنیٹ اسپیڈ میں 25 فیصد اضافے کا امکان: پی ٹی اے

بدھ 18 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن اور ادارے کے ممبران نے فائیو جی سپیکٹرم نیلامی سے متعلق نیوز کانفرنس میں اہم اعلانات کیے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کی جائے گی، جبکہ امیدوار کمپنیاں 27 فروری تک اپنی بولیاں جمع کرا سکتی ہیں۔ ڈی جی لائسنسنگ عامر شہزاد کے مطابق نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو 15 ملین ڈالر سیکیورٹی ڈپازٹ (بینک گارنٹی) جمع کرانا ہوگی۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی پلاننگ فلاپ، ملک میں فائیو جی انٹرنیٹ کب آرہا ہے؟

سپیکٹرم کی دستیابی اور حکومتی اقدامات

ڈی جی لائسنسنگ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سپیکٹرم کی دستیابی کے حوالے سے پاکستان اس وقت خطے میں نچلے درجے پر تھا، جو ایک بڑا چیلنج تھا۔ تاہم حکومت نے 597.2 میگا ہرٹز سپیکٹرم کی دستیابی یقینی بنا دی ہے۔

ان کے مطابق کوالٹی آف سروس اور کوریج بڑھانے کے لیے سپیکٹرم نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ فائیو جی لانچ کے لیے 9 سالہ مرحلہ وار پروگرام تیار کیا گیا ہے۔

رول آؤٹ پلان اور کوریج

ہر آپریٹر ہر سال ایک ہزار نئی سائٹس لگائے گا۔ ان میں سے 200 سائٹس ان علاقوں میں ہوں گی جہاں نیٹ ورک کے مسائل ہیں۔ دیہی اور شہری علاقوں کے لیے باقاعدہ کوریج پلان جمع کرانا ہوگا۔ ٹاور فائبرائزیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے اور ہر سال اس میں اضافہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: فائیو جی کے اجرا کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف

فائیو جی سروسز پہلے مرحلے میں وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں متعارف کرائی جائیں گی۔ ڈی جی لائسنسنگ نے واضح کیا کہ فائیو جی سروسز فوری طور پر پورے ملک میں دستیاب نہیں ہوں گی بلکہ مرحلہ وار توسیع کی جائے گی۔

رفتار اور تکنیکی تفصیلات

پہلے 2 سال کے لیے فور جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کم از کم 20 ایم بی پی ایس مقرر کی گئی ہے۔ فائیو جی لانچ کے وقت ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 50 ایم بی پی ایس ہوگی۔ تخمینہ ہے کہ فائیو جی آکشن کے بعد ملک میں موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں 25 فیصد تک اضافہ ہوگا۔

راونڈ ون میں آپریٹرز کے لیے 2600 اور 3500 میگا ہرٹز بینڈ میں سپیکٹرم خریدنا لازمی ہوگا۔ سپیکٹرم کیپ بھی مقرر کی گئی ہے تاکہ کوئی ایک آپریٹر کسی ایک بینڈ میں تمام سپیکٹرم حاصل نہ کر سکے۔

مزید پڑھیں: 5 جی انٹرنیٹ سروس کب سے شروع ہوگی؟ حکومت نے خوشخبری سنا دی

فائیو جی فونز کی دستیابی اور قیمت

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا کہ فائیو جی سروس کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں فائیو جی انیبلڈ اسمارٹ فونز 35 ہزار سے 45 ہزار روپے کی قیمت میں دستیاب ہوں گے۔ ان کے مطابق ٹیلی کام کمپنیاں صارفین کی سہولت کے لیے یہ فونز آسان اقساط پر بھی فراہم کریں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ڈالر ریٹ اور ٹیکس سے متعلق وضاحت

پی ٹی اے حکام کے مطابق حکومت نے ٹیلی کام آپریٹرز کے مطالبے پر آکشن کے روز ڈالر ریٹ فکس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے موبائل فونز پر ٹیکس سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فونز کی خریداری پر وصول کیا جانے والا ٹیکس پی ٹی اے کو نہیں بلکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں آئی فون پر عائد ٹیکس کی مخصوص تفصیلات کا علم نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان