5 جی انٹرنیٹ سروس کب سے شروع ہوگی؟ حکومت نے خوشخبری سنا دی

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں بہت جلد ’فائیو جی‘ انٹرنیٹ سروسز شروع کی جائیں گی۔

وزیر آئی ٹی شزافاطمہ نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آئندہ 4 سے 6 ماہ کے اندر تمام اقدامات مکمل کر لیے جائیں گے اور پاکستان میں 5G متعارف ہوگا۔

مزید پڑھیں: قائمہ کمیٹی: ناقص کنیکٹیویٹی اور بڑھتے سائبر کرائمز پر سخت سوالات، شزا فاطمہ نے اہم خوشخبری سنا دی

شزافاطمہ نے کہاکہ انٹرنیٹ ہی پورے ڈیجیٹل نظام کی بنیاد ہے، اور حکومت نہ صرف اس کی رفتار بلکہ اس کی دستیابی کو بھی بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔

وزیر آئی ٹی نے مزید کہاکہ 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کی تیاری جاری ہے اور کوشش ہے کہ فروری 2026 کے پہلے ہفتے تک یہ عمل مکمل کر لیا جائے۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ اسپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کو جلد کابینہ میں پیش کیا جائے گا، اور ٹیلی کام سیکٹر کے دیگر فریقین کے ساتھ مشاورت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

کچھ روز قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کے اجلاس میں چیئرمین امین الحق نے ناقص کنیکٹیویٹی اور بڑھتے سائبر کرائمز پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اس موقع پر وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے 5 جی کی نیلامی سے متعلق کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر 2030 تک کا کنیکٹیویٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے، جو آئندہ چند ہفتوں میں لانچ کیا جائے گا، فائیو جی کی لانچنگ سے قبل تمام تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں