جنگ بندی کے بعد غزہ میں حماس دوبارہ منظم، کنٹرول مستحکم کرنے کی کوششیں تیز

جمعرات 19 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنگ بندی کے 4 ماہ بعد حماس غزہ میں دوبارہ اپنا کنٹرول مستحکم کرتی دکھائی دے رہی ہے، حالانکہ اسرائیل کے ساتھ طویل جنگ میں اسے بھاری جانی و عسکری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی حملے: 37 فلسطینی شہید، حماس نے شدید نتائج کی وارننگ دے دی

مقامی ذرائع کے مطابق حماس کی پولیس اور سیکیورٹی اہلکار دوبارہ سڑکوں پر نظر آ رہے ہیں، سرکاری فیسوں اور ٹیکسوں کی وصولی کا نظام بحال کیا جا رہا ہے اور عدالتی ڈھانچے پر بھی کنٹرول مضبوط کیا جا رہا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ درآمدی اشیا پر ٹیکس دوبارہ سختی سے وصول کیے جا رہے ہیں اور ادائیگی سے انکار پر دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

گزشتہ اکتوبر میں امریکی کوششوں سے ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب اسرائیل اور حماس کے درمیان شدید لڑائی میں غزہ کا بڑا حصہ تباہ ہو گیا اور حماس کی عسکری قیادت کو بھاری نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فوج کا مؤقف ہے کہ حماس کمزور ضرور ہوئی ہے مگر اب دوبارہ خود کو منظم کر رہی ہے، اس لیے اس کا مکمل غیر مسلح ہونا ضروری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے دوسرے مرحلے میں حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جبکہ واشنگٹن میں قائم نئے ’بورڈ آف پیس‘ کا پہلا اجلاس بھی متوقع ہے۔ تاہم حماس کا کہنا ہے کہ وہ اقتدار ایک ٹیکنوکریٹک کونسل کے حوالے کرنے پر آمادہ ہے، البتہ ہتھیاروں کے معاملے پر مذاکرات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:ہتھیار ڈالنے پر حماس کو معافی مل سکتی ہے، امریکا کے پاس مربوط منصوبہ موجود ہے،رپورٹ

دوسری جانب رفح کراسنگ کی محدود بحالی کے بعد بعض مریضوں کو بیرونِ غزہ علاج کے لیے بھیجا جا رہا ہے، مگر اطلاعات ہیں کہ حماس کے اہلکار اس عمل کی نگرانی میں بھی شامل ہیں، جو اس کے اثر و رسوخ کے برقرار رہنے کی نشاندہی کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جنگ کے بعد غزہ کی تباہ حال معیشت، بے گھر آبادی اور امداد پر انحصار کی صورتحال میں اصل کشمکش اب صرف زمین کی نہیں بلکہ عوامی حمایت اور سیاسی کنٹرول کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تیزاب حملے کا شکار ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے لیے بڑا اعزاز، اہم سڑک ان کے نام سے منسوب کردی گئی

آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے نام پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی مشاورت

بھارت میں اسکول کی عمارت نہ بننے پر بچوں کا احتجاج، کلاسز میں جانے سے انکار

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو پھر ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا سخت ردعمل

ایکنک نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سمیت اربوں روپے کی ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دے دی

ویڈیو

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

میدان میں حریف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر سپر اسٹار لیونل میسی پر جرمانہ عائد

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟