ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہِ رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی پاکستانی کمیونٹی سمیت مقامی سعودی شہری ایسے مقامات کا رخ کرتے ہیں جہاں نہ صرف بہترین افطاری دستیاب ہو بلکہ ماحول بھی خوشگوار اور فیملی فرینڈلی ہو۔ خوبصورت ایمبیئنس، بچوں کے لیے خصوصی سرگرمیاں، لائیو باربی کیو، لائیو جلیبی اور مٹکا چائے، یہ سب مل کر رمضان کی شاموں کو یادگار بنا دیتے ہیں۔

اسی سلسلے میں ریاض میں ٹوڈے بائٹس کی جانب سے خصوصی رمضان فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے، جہاں افطار اور سحری کے لیے فیملیز کی بڑی تعداد میں رُخ کر رہی ہیں۔ اس فیسٹیول میں نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ سعودی اور دیگر عرب شہری بھی بھرپور شرکت کر رہے ہیں اور پاکستانی اسٹریٹ فوڈ اور روایتی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

فیسٹیول میں روایتی پاکستانی پکوانوں کے ساتھ لائیو کاؤنٹرز خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ بچوں کے لیے جھولے اور تفریحی سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں، جس سے فیملیز کو ایک مکمل اور خوشگوار ماحول میسر آ رہا ہے۔

ٹوڈے بائٹس کے مالک کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد صرف کھانا پیش کرنا نہیں بلکہ رمضان کے مقدس مہینے میں کمیونٹی کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں لوگ اہلِ خانہ کے ساتھ افطار کریں اور اپنی ثقافت کو انجوائے کریں۔

پاکستانی اور سعودی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں کا ماحول، ذائقہ اور انتظامات نہایت شاندار ہیں، اور وہ آئندہ بھی یہاں آنے کو ترجیح دیں گے۔

رمضان کی روح کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیسٹیول نہ صرف افطار کا انتظام فراہم کر رہا ہے بلکہ ثقافتی ہم آہنگی اور کمیونٹی اسپرٹ کو بھی فروغ دے رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی وزیر خارجہ ٹرمپ اور پوپ کے تنازع کے بعد ویٹیکن کا دورہ کریں گے

جنوبی وزیرستان میں لشمینیا کے 255 مریض رپورٹ، بچوں میں بڑھتے کیسز باعث تشویش

نئی دہلی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 9 افراد ہلاک، ایک سالہ بچہ بھی شامل

حفیظ پاشا اور ون کانسٹیٹیوشن ایونیو تنازع: سرکاری زمین، لگژری فلیٹس اور اربوں کے واجبات

جمائما گولڈ سمتھ کی ایک بار پھر ارب پتی بزنس مین سے شادی کی تیاری

ویڈیو

پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو، سرمایہ کاروں کے لیے سنہری موقع

پاکستان کا آئی کیوب قمر مشن، کامیابیاں کیا رہیں اور اگلی لانچ کب؟

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

کالم / تجزیہ

امیر ملکوں میں رودالی کلچرکا احیا

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ