سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، روضہ رسول ﷺ پر نماز ادا کی

جمعہ 20 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں حاضری دی، جہاں انہوں نے روضۂ رسول ﷺ کے قریب ریاض الجنہ میں نماز ادا کی اور رسول اکرم ﷺ اور آپ ﷺ کے رفقائے کرام کو سلام پیش کیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ولی عہد کی مسجد نبوی آمد پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور مسجد نبوی کے ائمہ کرام نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی ممالک کی شاہ سلمان اور ولی عہد کو رمضان المبارک کی مبارکباد

اس موقع پر مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان، ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن سمیت متعدد اعلیٰ حکام اور وزرا بھی ولی عہد کے ہمراہ موجود تھے۔

ولی عہد کی یہ حاضری مدینہ منورہ کے دورے کا اہم حصہ تھی، جس کے دوران انہوں نے مسجد نبوی میں عبادت کی سعادت حاصل کی اور مقدس مقام پر حاضری دے کر عقیدت کا اظہار کیا۔

 محمد بن سلمان سے علما، شہزادوں اور شہریوں کی ملاقات، رمضان کی مبارکباد پیش

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے علما، شہزادوں، وزرا اور شہریوں نے قصر الیمامہ میں ملاقات کی اور انہیں ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد پیش کی۔

استقبالیہ تقریب کے آغاز میں شرکا نے قرآن پاک کی تلاوت سنی، جس کے بعد ولی عہد نے مہمانوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ رمضان کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔

ولی عہد نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کے روزے، قیام اور نیک اعمال قبول فرمائے اور سعودی عرب کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں امن اور استحکام نصیب ہو۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان میں بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کا فروغ، علما و مشائخ کی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی اپیل

اس تقریب میں بڑی تعداد میں شاہی خاندان کے افراد، سینئر علما، اعلیٰ حکام اور شہری شریک ہوئے، جنہوں نے ولی عہد سے ملاقات کر کے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟