پاکستان کے ذمے مجموعی قرض اور واجبات 138 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

ہفتہ 21 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ذمے مجموعی قرض اور واجبات بڑھ کر 138 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: یو اے ای نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق اکنامک افیئرز ڈویژن کی تازہ دستاویزات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بیرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، اور گزشتہ 3 برسوں میں یہ رقم بڑھ کر 3.59 ارب ڈالر تک جا پہنچی، جو 84 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 2022 کے مقابلے میں گزشتہ سال سود کی مد میں 1.67 ارب ڈالر زیادہ ادا کیے گئے۔

یہ ادائیگیاں آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور کمرشل بینکوں سمیت مختلف مالیاتی اداروں کو کی گئیں، جبکہ سعودی عرب اور چین کو سیف ڈپازٹس پر بھی سود ادا کیا گیا۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ سود اور اصل زر سمیت بیرونی قرضوں کی ادائیگی پر سالانہ 13 ارب 32 کروڑ ڈالر خرچ ہوئے۔

گزشتہ سال نیٹ بیرونی قرضوں میں 1.71 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم اسی عرصے کے دوران پاکستان نے تین برس میں مجموعی طور پر 9.73 ارب ڈالر قرض واپس بھی کیا۔

مزید پڑھیں: ہر پاکستانی پر قرضے کا بوجھ 13 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ 33 ہزار روپے ہو گیا، وزارتِ خزانہ کا انکشاف

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 10.64 ارب ڈالر کے نئے قرضوں پر دستخط کیے گئے، جس سے مجموعی بیرونی قرضوں کا حجم مزید بڑھ گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

آزاد کشمیر میں عوام نے دنگا فساد کو مسترد کر کے ترقی کو چنا، اصل امتحان اب شروع ہوا ہے، مریم نواز

شام غم کی سحر نہیں ہوتی!

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی