بنگلہ دیش: لیفٹیننٹ جنرل مشفیق الرحمان نے بطور پرنسپل اسٹاف آفیسر عہدے کا چارج سنبھال لیا

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی آرمڈ فورسز ڈویژن میں نئے پرنسپل اسٹاف آفیسر نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

لیفٹیننٹ جنرل میر مشفیق الرحمان نے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پیر کے روز منعقدہ ایک تقریب میں وزیرِاعظم طارق رحمان نے انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے کے رینک انسگنیا لگائے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری، ڈھاکا اور کراچی کے درمیان براہِ راست پروازیں 14 سال بعد بحال

تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل واکر الزمان، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ایم ناظم الحسن اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل حسن محمود خان بھی موجود تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل میر مشفیق الرحمان 21 جون 1991 کو بنگلہ دیش آرمی کے کور آف انفنٹری میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ اپنے کیریئر کے دوران وہ 24 انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ، ملٹری سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس پرچیز ڈائریکٹوریٹ سمیت کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ون ڈے سیریز، پاکستان و زمبابوے کی کپتان فتح حاصل کرنے کے لیے پرعزم

پی ایس ایل 11: فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعام رقم ملے گی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

میٹا کو نیو میکسیکو میں ٹرائل کا سامنا، فیس بک اور انسٹاگرام میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

ہماری جماعت کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کا اظہار تشویش

ڈیجیٹل تبدیلی اور معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مضبوط سائبر سیکیورٹی وقت کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

ویڈیو

پی ایس ایل فائنل: حیدرآباد کنگز مین کے شائقین ٹرافی جیتنے کے لیے پُرامید

ڈرونز سے ایران کی نگرانی، کیا کسی بڑے حملے کی خفیہ تیاریاں ہورہی ہیں؟

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری