پنجاب میں پہلی مرتبہ اسپتالوں سے میتوں کی مفت منتقلی کا آغاز، ایمبولینسز کی منظوری

پیر 23 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں پہلی مرتبہ میت کی مفت منتقلی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مرحوم کی میت کو اسپتال سے گھر منتقل کرنے کے لیے سرکاری ایمبولینس سروس کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بڑے سرکاری اسپتالوں اور ہر تحصیل میں سرکاری وہیکل سروس فراہم کی جائے گی۔ فیصلے کے مطابق پنجاب کی ہر تحصیل میں کم از کم ایک وین میسر ہوگی جو اسپتال سے گھر تک میت کی مفت منتقلی کی سہولت فراہم کرے گی۔ مرحوم کے اہل خانہ 1122 پر کال کر کے یا اسپتال کے کاؤنٹر سے رابطہ کر کے یہ سروس حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ہوٹلز، اسپتال اور کاروباری اداروں کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ، پوائنٹ آف سیلز لازمی قرار

میت منتقلی سروس کی مانیٹرنگ اسمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر میت کو دوسرے شہر منتقل کرنے کی سہولت بھی مفت فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں سیکریٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ دی اور بتایا کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو آسان، شفاف اور مفت سہولت فراہم کرنا ہے۔

مزید برآں، اجلاس میں پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کو ریگولرائز کرنے اور ان کے ریٹس مقرر کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا تاکہ عوام کو ہر سطح پر مناسب اور شفاف خدمات میسر ہو سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا