وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بدھ کی سہ پہر اردن اور عراق کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
بلاول بھٹو اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں اردن جائیں گے جہاں انہیں شاہی خاندان میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں شرکت کرنی ہے۔
اردن کے بعد وزیر خارجہ جون سے عراق کے دورے پر ہوں گے جہاں وہ اپنے ہم منصب سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔ اس دورے کے دوران کچھ اہم نوعیت کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔
عراق کا یہ دورہ وہاں کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ فواد حسین کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔