‘چیف جسٹس نے سلام کا جواب تک نہیں دیا،’ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی اسلام آباد ہائیکورٹ آمد

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد سرفراز ڈوگر سے ملاقات کے لیے عدالت کے روسٹرم پر جا کر بات کرنے کی کوشش کی، تاہم چیف جسٹس نے انہیں سنے بغیر ہی چیمبر میں داخل ہو گئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تاکہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے مقدمات کی سماعت جلد از جلد ہونے اور بعض متفرق درخواستوں و ضمانت کی درخواستوں کو جلد از جلد مقرر کرنے کے حوالے سے بات کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: علی امین گنڈاپور سیکیورٹی واپس لینے پر سہیل آفریدی حکومت پر برس پڑے

وزیراعلیٰ کو چیف جسٹس کے سیکریٹری نے ملاقات کے لیے سیکریٹری آفس میں آنے کی ہدایت دی، لیکن انہوں نے جواب دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہیں لگ رہے، میں اوپن کورٹ میں ہی بات کروں گا۔ اس موقع پر عمران خان کی بہنیں عظمیٰ خان، نورین خان اور علیمہ خان بھی عدالت میں موجود تھیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات ممکن نہیں تھی، اسی لیے میں رمضان کے روزے کی حالت میں روسٹرم پر گیا اور انہیں سلام کیا، مگر انہوں نے سلام کا جواب بھی نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ضلعی عدالت اسلام آباد: سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی احتجاجی یا انتشاری سیاست نہیں کرتی، بلکہ تمام آپشنز استعمال کرنے کے بعد پرامن احتجاج کرتی ہے، جو ہمارا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوا گھنٹہ انتظار کے باوجود چیف جسٹس نے سلام کا جواب تک نہیں دیا، جبکہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کی درخواست بھی سماعت کے لیے نہیں لگی۔

سلمان اکرم راجہ کی گفتگو

وکیل سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ عدالت نے ہفتہ وار دو ملاقاتوں کا شیڈول دیا تھا، ایک دن وکلا اور ایک دن فیملی کے لیے، مگر اس کے باوجود جیل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ توہین عدالت کی درخواستیں دائر کی گئیں، لیکن سماعت نہ ہوئی اور پرانی درخواستیں یک جنبش قلم نمٹا دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: عدالتی احکامات پر تاخیر سے حالات خراب ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دروازے ہمارے لیے بند ہیں، جہاں درخواستیں دائر کی جا سکتی ہیں مگر سنوائی نہیں ہوتی۔ ٹوئٹر کیس میں بھی عدالت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ہدایات دیں، لیکن ملاقات نہ کرائی گئی، اور عدالت نے بغیر ملاقات کے جواب داخل کرنے اور بحث کرنے کی ہدایت جاری کی۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر سہیل آفریدی نے ساڑھے چار کروڑ عوام کے نمائندے کی حیثیت سے اوپن کورٹ میں موقف پیش کرنے کی کوشش کی، مگر چیف جسٹس اٹھ کر چلے گئے۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق مقدمہ سپریم کورٹ بھیجا جائے گا اور عمران خان کا کیس عوام و قوم کے لیے لڑا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟