پاکستان میں غیرملکی کمپنیوں کا اعتماد برقرار، ملک چھوڑنے کے دعوے بے بنیاد، ایس ای سی پی

بدھ 25 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں کے بڑے پیمانے پر اخراج کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ 2022 سے 2025 کے درمیان صرف 19 غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی سرگرمیاں بند کیں، جبکہ اسی مدت میں 79 نئی غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

میڈیا میں گردش کرنے والا دعویٰ کہ 125 کمپنیاں پاکستان چھوڑ گئی ہیں، درحقیقت 1977 سے اب تک کے مجموعی اعداد پر مبنی ہے، حالیہ 3 سالوں کا نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری میں دلچسپی بڑھ گئی

غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، کیونکہ گزشتہ ماہ 82 مقامی کمپنیوں میں مختلف ممالک سے سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، جن میں چین، امریکا، برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا، ترکی، جنوبی کوریا، اسپین اور دیگر شامل ہیں۔

فروری 2026 تک کمیشن کے پاس 1,157 غیر ملکی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، جو پاکستان میں بین الاقوامی کاروباری موجودگی اور سرمایہ کاری کے تسلسل کا عندیہ دیتی ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار ہے اور ملکی کاروباری ماحول میں دلچسپی مستحکم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا، پرویز اقبال لوہسر

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی