حکومت پاکستان نے ایران پر حالیہ حملے اور آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھی ایران کے خلاف حملوں کی واضح طور پر مذمت کی ہے اور ہر ممکن سفارتی و اخلاقی حمایت کا عزم ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران: سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای جاں بحق، ایران میں 40 روزہ سوگ کا اعلان
حکومت نے مذہبی جماعتوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور احتجاج کو پرامن رکھیں۔ اس موقع پر قانون کو ہاتھ میں لینے یا ملک میں بدامنی پھیلانے سے دشمن کے منصوبوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
ایران پر حالیہ حملے اور خامنائی صاحب کی شہادت انتہائی افسوسناک ہیں اور ہمیں اُس پر دلی رنج ہے۔
پاکستان نے ہر ممکن سفارتی اور اخلاقی طریقے سے ایران کی حمایت کی ہے۔ اقوام متحدہ میں بھی پاکستان نے واضح طور پر ایران کے خلاف حملے کی مذمت کی ہے۔
پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور عوام سے…— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) March 1, 2026
مزید پڑھیں: ایران: آیت اللہ علی خامنہ ای کے ممکنہ جانشینوں کے نام زیر غور
سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک میں قومی اتحاد اور استحکام ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے، اور تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جذبات کو قابو میں رکھیں اور امن قائم رکھیں۔














