کویتی فضائی دفاع کی فائرنگ سے 3 امریکی لڑاکا طیارے تباہ، سینٹکام کی تصدیق

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینٹکام نے تصدیق کی ہے کہ کویت کے فضائی دفاعی نظام نے غلطی سے امریکی فضائیہ کے 3 ایف-15 ای اسٹرائیک ایگل طیاروں کو نشانہ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل و امریکا کے تہران پر مزید حملے، کویت میں متعدد امریکی لڑاکا طیارے تباہ

سینٹکام کے بیان کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا جب تین F-15E اسٹرائیک ایگل طیارے غلطی سے مار گرائے گئے۔

ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ تینوں طیاروں میں سوار تمام 6 اہلکار بحفاظت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر لیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کویت نے اس واقعے کو تسلیم کر لیا ہے اور جاری آپریشن کے دوران کویتی دفاعی افواج کے تعاون اور کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب سمیت کوئی اسلامی ملک ایران پرحملوں میں ملوث نہیں، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

سینٹکام کے مطابق واقعے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں اور جیسے ہی مزید معلومات دستیاب ہوں گی انہیں جاری کر دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو ترک ریاستوں کی تنظیم ‘او ٹی ایس’ کا مکمل رکن بنایا جائے، ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین کا مطالبہ

ایران امریکا مذاکرات دوسرا دور: سیرینا ہوٹل میں انتظامات میں خاص کیا بات ہے؟

میانمار اسمگلنگ کی کوشش ناکام، بنگلہ دیش نیوی نے 11 افراد کو سیمنٹ سے بھری کشتی سمیت گرفتار کرلیا

پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے دوران فعال سفارت کاری بنگلہ دیش کے لیے مثال قرار

شاہراہ فیصل پر بینرز: فاطمہ جناح اور فریال تالپور کو ’نظریاتی بہنیں‘ قرار دینے پر ہنگامہ

ویڈیو

لائیوپاکستان کی ایران، امریکا مذاکرات کے دوسرے دور کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری

فیلڈ مارشل نے ایران میں امن کے لیے عظیم کام کیا، شیخ حسن سروری

ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

کالم / تجزیہ

ایک اور گیارہ سے نو دو گیارہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟