حزب اللہ کے انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ حسین مقلد کو شہید کردیا، اسرائیل کا دعویٰ

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شب بیروت میں کیے گئے فضائی حملے میں حزب اللہ کے انٹیلی جنس شعبے کے سربراہ ہلاک ہو گئے، جبکہ لبنان کی حکومت نے تنظیم کی عسکری سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے اور اس سے ہتھیار واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق بیروت میں رات گئے ہونے والے حملے میں حسین مقلد مارے گئے، جنہیں فوج نے حزب اللہ کے انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر کا سربراہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: کویتی فضائی دفاع کی فائرنگ سے 3 امریکی لڑاکا طیارے تباہ، سینٹکام کی تصدیق

بیان میں کہا گیا کہ وہ مختلف ذرائع سے معلومات جمع کرکے اسرائیلی فوج اور ریاستِ اسرائیل سے متعلق انٹیلی جنس تجزیے تیار کرتے تھے اور تنظیم کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ مل کر اسرائیل اور اس کے شہریوں کے خلاف حملوں کی منصوبہ بندی میں شریک تھے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ نے ہفتے کے روز ایران پر مشترکہ اسرائیلی امریکی کارروائی کے بعد راکٹوں اور ڈرونز سے حملے کیے تھے، جس کے ردعمل میں لبنان کے مختلف علاقوں بشمول دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں کی لہر دیکھی گئی۔

دوسری جانب لبنانی وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس کے بعد بیان میں کہا کہ لبنان اپنی سرزمین سے کسی بھی ایسی عسکری کارروائی کو مسترد کرتا ہے جو ریاستی اداروں کے دائرہ اختیار سے باہر ہو۔

انہوں نے واضح کیاکہ جنگ اور امن کا فیصلہ صرف ریاست کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس فیصلے کے تحت حزب اللہ کی تمام سیکیورٹی اور عسکری سرگرمیوں پر فوری پابندی عائد کی جائے گی اور تنظیم کو اپنے ہتھیار لبنانی ریاست کے حوالے کرنے ہوں گے۔

انہوں نے فوج اور سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے لبنانی سرزمین سے کسی بھی راکٹ یا ڈرون حملے کو روکیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل و امریکا کے تہران پر مزید حملے، آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ شہید، ایران کا نیتن یاہو کے دفتر پر حملے کا دعویٰ

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث صورتحال بدستور انتہائی حساس قرار دی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

مہاجرین کی نشستیں کشمیر کاز کی علامت، ختم کرنے کا مطالبہ کیوں؟ کالعدم ایکشن کمیٹی کے کردار پر سوالات اٹھنے لگے

قومی کرکٹ اکیڈمی کے ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کا اعلان، 49 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا

افغانستان کو شکست: پاکستان 35 سال بعد ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 27 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

گلگت بلتستان: انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مقابلہ، پی ٹی آئی کو شکست

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ