مصنوعی ذہانت ہمارا دماغ پڑھ لینے کے نزدیک، کیا یہ ہمارے لیے قابل قبول ہوگا؟

پیر 2 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسانی دماغ کے اندر بجلی کی مانند دوڑنے والے سگنلز صدیوں تک ناقابلِ فہم سمجھے جاتے رہے مگر اب مصنوعی ذہانت اس پیچیدہ نظام کو پڑھنے کے قریب پہنچ رہی ہے یہاں تک کہ خاموش اندرونی خیالات کو بھی الفاظ میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی مصنوعی ذہانت میں اہم پیشرفت، بائٹ ڈانس کی چیٹ بوٹ کے صارفین کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز

امریکا کی  اسٹینڈفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں 52 سالہ خاتون جو فالج کے باعث 19 برس سے واضح طور پر بولنے سے قاصر تھیں کے دماغ میں باریک الیکٹروڈز کا ایک ننھا سا جال نصب کیا گیا۔

یہ الیکٹروڈز دماغ کے اُس حصے سے سگنلز ریکارڈ کرتے ہیں جو بولنے سے متعلق حرکات کو کنٹرول کرتا ہے۔ پھر ایک کمپیوٹر، جو مشین لرننگ پر مبنی اے آئی سے لیس ہوتا ہے ان سگنلز کو ڈی کوڈ کر کے اسکرین پر الفاظ کی صورت میں ظاہر کرتا ہے، وہ الفاظ جو مریض صرف اپنے ذہن میں ادا کر رہا ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی اب تک کی ’مائنڈ ریڈنگ‘ کی قریب ترین شکل ہے۔

اندرونی گفتگو بھی ممکن؟

تحقیق کاروں نے صرف کوششِ گفتار ہی نہیں بلکہ اندرونی گفتگو کو بھی پڑھنے کی کوشش کی یعنی وہ الفاظ جو انسان صرف اپنے ذہن میں سوچتا ہے۔ نتائج حوصلہ افزا رہے۔

مزید پڑھیے: مصنوعی ذہانت کے لیے درکار پانی کی مقدار بڑھا چڑھا کر بتائی جاتی ہے، سیم آلٹ مین

تصوراتی جملوں کی درستگی تقریباً 74 فیصد تک رہی۔

کھلے موضوعات پر سوچے گئے خیالات میں درستگی کم ضرور ہوئی مگر اندازہ لگانے سے بہتر رہی۔

اگرچہ ٹیکنالوجی ابھی مکمل طور پر بے فلٹر خیالات پڑھنے کے قابل نہیں مگر یہ واضح ہے کہ دماغی سگنلز اور اندرونی گفتگو کے درمیان مضبوط تعلق موجود ہے۔

بولنے کے انداز کو بھی سمجھنا

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی ایک اور تحقیق میں سائنسدانوں نے نہ صرف الفاظ بلکہ آواز کے اتار چڑھاؤ، رفتار اور ردھم کو بھی ڈی کوڈ کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

یہ پیشرفت خاص طور پر اے ایل ایس جیسے امراض میں مبتلا افراد کے لیے امید کی کرن ہے جہاں مریض ذہنی طور پر بیدار مگر جسمانی طور پر مفلوج ہوتے ہیں۔

دماغ کمپیوٹر انٹرفیس کیا ہے؟

دماغ اور کمپیوٹر کے براہِ راست رابطے کو دماغ کمپیوٹر انٹرفیس کہا جاتا ہے۔

اس میدان میں تحقیق نئی نہیں۔ سنہ 1969 میں امریکی نیورو سائنسدان ایبرہارڈ فیٹز نے بندروں پر تجربات کر کے دکھایا کہ ایک نیورون کی سرگرمی کو سکھایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایچ ای سی نے مصنوعی ذہانت کو اعلیٰ تعلیمی نصاب کا لازمی حصہ بنا دیا، گائیڈ لائنز جاری

مگر جدید پیشرفت کی اصل وجہ طاقتور اے آئی الگورتھمز ہیں جو اربوں ڈیٹا پوائنٹس میں پیٹرن پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بالکل اسی طرح جیسے اسمارٹ اسسٹنٹس آواز کو پہچانتے ہیں مگر یہاں آواز کے بجائے دماغی سگنلز کو سمجھا جاتا ہے۔

تصویری اور سمعی خیالات کی تعبیر

جاپان کے محقق یو تاکاگی نے ایف ایم آر آئی اسکینز کی مدد سے ایسی ٹیکنالوجی تیار کی جو دماغی سرگرمی کی بنیاد پر دیکھی گئی تصاویر کو دوبارہ تخلیق کر سکتی ہے۔

اسی طرح موسیقی سننے کے دوران دماغی سرگرمی کو پڑھ کر اس کی بنیادی ساخت کو دوبارہ بنانے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔

یہ تحقیقات اس بات کو سمجھنے میں مدد دے رہی ہیں کہ بصری معلومات دماغ کے پچھلے حصے میں پروسیس ہوتی ہیں۔ اشیا کی شناخت اسی حصے میں ہوتی ہے۔

موسیقی کی پروسیسنگ تصویر سے مختلف انداز میں ہوتی ہے۔

مستقبل کی سمت

ماہرین کے مطابق اگلے چند برسوں میں یہ ٹیکنالوجی تجربہ گاہوں سے نکل کر عملی زندگی میں داخل ہو سکتی ہے۔ نجی کمپنیاں دماغی چِپس کو تجارتی سطح پر لانے کی کوشش میں ہیں۔

ممکنہ استعمال میں مفلوج مریضوں کی فوری گفتگو، خوابوں یا ذہنی مناظر کی ریکارڈنگ، نفسیاتی امراض کی بہتر تشخیص

حتیٰ کہ مستقبل میں دماغ سے دماغ رابطہ بھی شامل ہوگا۔

تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اس شعبے میں اخلاقی اور انسانی حقوق کے سوالات بھی انتہائی اہم ہوں گے۔

مصنوعی ذہانت انسانی ذہن کی حدود کو وسعت دے رہی ہے۔ جو خیالات کبھی صرف دل و دماغ تک محدود تھے اب ممکن ہے اسکرین پر ابھر آئیں۔

یہ بھی پڑھیے: کیا مصنوعی ذہانت صحت کی دنیا میں بھی انقلاب لا سکتی ہے؟

اب سوال یہ ہے کہ کیا ہم واقعی چاہیں گے کہ کوئی ہمارے خیالات پڑھ لے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان