مشرقِ وسطیٰ کی فضائی حدود کی بندش، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی ٹیمیں بھارت سے واپس نہ جا سکیں

منگل 3 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور متعدد ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے اخراج کے بعد بھارت سے وطن واپس نہ جا سکیں۔

ویسٹ انڈیز کو اتوار کے روز میزبان بھارت کے خلاف 5 وکٹوں سے شکست کے بعد سیمی فائنل تک رسائی نہ مل سکی، جبکہ زمبابوے کی ٹیم سپر ایٹس مرحلے میں اپنے تینوں میچز ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے: ایران اسرائیل جنگ: خلیجی ممالک کی فضائی حدود بند، پروازیں معطل، مسافروں کو ہدایات جاری

ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے نتیجے میں خلیجی ممالک میں ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں، جس سے دنیا کے مصروف ترین ٹرانزٹ مراکز بھی متاثر ہوئے اور دونوں ٹیموں کی واپسی مؤخر ہوگئی۔

زمبابوے کرکٹ نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ مردوں کی ٹیم بھارت میں محفوظ ہے اور اسے دبئی کے راستے وطن واپس آنا تھا، تاہم موجودہ صورتحال کے باعث سفر ممکن نہیں ہوسکا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے کہا ہے کہ وہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی محفوظ واپسی کے لیے کھیل کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ متبادل سفری انتظامات کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیے: مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی کے بعد 8 ممالک کی فضائی حدود بند

دبئی میں قائم آئی سی سی نے بھی قبل ازیں کہا تھا کہ اس نے اپنے عملے کے لیے ہنگامی منصوبہ فعال کردیا ہے، جنہیں دبئی کے راستے اپنے اپنے ممالک روانہ ہونا تھا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کی سلامتی اور فلاح ان کی اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور