وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں وقت کے امتحان پر پورا اتر چکی ہیں اور ان پر کسی بھی قسم کا سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام ممالک کے ساتھ متوازن اور تعمیری تعلقات قائم رکھے ہیں۔
While our defensive capabilities and resolve are time tested and unquestionable, it’s important to remember that Pakistan has always maintained balanced and constructive relations with all countries based on mutual respect and reciprocity with zero hegemonic designs. We are a…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) March 3, 2026
وزیر دفاع کے مطابق پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات باہمی احترام اور توازن پر مبنی ہیں اور کسی بھی قسم کے بالادستی کے عزائم نہیں رکھتے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے ایٹمی ہتھیار نہ بنانے پر اتفاق کیا، تنازع بات چیت سے حل ہو سکتا تھا: اسحاق ڈار
اپنے بیان میں وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پر اعتماد اور مضبوط قوم ہے جس کی آبادی 2.5 کروڑ ہے اور جس کا مقصد اپنے عوام کے لیے استحکام، ترقی اور خوشحالی حاصل کرنا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے یقین دلایا کہ ملک کی سلامتی اور دفاعی نظام ناقابل تسخیر ہیں اور مکمل طور پر محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔














