وفاقی آئینی عدالت نے پہلی پوزیشن ہولڈرخاتون کی تقرری کو قانونی قرار دے دیا

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خاتون امیدوار لبنیٰ کی ڈیٹا کلیکشن اسسٹنٹ کے عہدے پر تقرری نہ کرنے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

آئینی عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف محکمہ تعلیم کی اپیل خارج کرتے ہوئے فیصلہ جاری کردیا۔

جسٹس ارشد حسین شاہ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ لبنیٰ ضلع بونیر سے تعلق رکھتی ہیں، جو رولز کے مطابق پسماندہ علاقوں کی فہرست میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اصلاحی نظرثانی کے نام پر سپریم کورٹ کے فیصلے دوبارہ نہیں کھولے جا سکتے، آئینی عدالت

فیصلے کے مطابق پسماندہ علاقی سے تعلق پر انہیں 3 سال کی خودکار رعایت قانونی طور پر حاصل ہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ پسماندہ علاقوں کے امیدوار خودکار رعایت کے علاوہ جنرل کیٹیگری کی رعایت کے بھی اہل ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت نے واضح کیا کہ رولز کے مطابق تقرری اتھارٹی 2 سال اور اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ 5 سال تک کی رعایت دے سکتے ہیں۔

عدالت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو بھی درست اور آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں کوئی غیر قانونی یا آئینی سقم موجود نہیں۔

مزید پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس، وفاقی حکومت نے آئینی عدالت میں پیشرفت رپورٹ جمع کروا دی

محکمہ تعلیم نے مؤقف اپنایا تھا کہ رولز 2021 کے تحت عمر کی بالائی حد میں کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی۔

اسی بنیاد پر امیدوار کو زائد العمر قرار دے کر تقرری کا لیٹر جاری کرنے سے انکار کیا گیا تھا۔

تاہم وفاقی آئینی عدالت نے اس موقف کو مسترد کرتے ہوئے لبنیٰ کی تقرری کو لازم قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور