اینکر پرسن یلدیٰ حکیم نے نیٹ ورک پریزنٹر آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کرلیا

جمعرات 5 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان نژاد آسٹریلوی صحافی یلدیٰ حکیم کو برطانیہ کی رائل ٹیلی ویژن سوسائٹی کی جانب سے اسکائی نیوز کے ساتھ ان  کے کام کے اعتراف میں ’پریزنٹر آف دی ایئر‘ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹوں کا اسکائی نیوز کو انٹرویو، ‘ویڈیو بیان میں کونسی بات جھوٹ ہے؟’

اسکائی نیوز نے جمعرات 5 مارچ کو اعلان کیا کہ یلدیٰ حکیم ایوارڈ کی تقریب میں موجود نہیں تھیں اور اس وقت مشرق وسطیٰ سے رپورٹنگ کر رہی ہیں۔

دریں اثنا افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے  یلدیٰ حکیم کو بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں خدمات پر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔

سابق افغان صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یلدیٰ حکیم نے دنیا کے بڑے میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی مسلسل اور مؤثر موجودگی کے ذریعے ایک متاثر کن مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے اس کامیابی پر یلدیٰ حکیم سمیت ملک کے تمام میڈیا کارکنوں کو مبارکباد دی اور ان کے لیے مزید کامیابیوں کی دعا کی۔

یلدیٰ حکیم اس وقت اسکائی نیوز میں لیڈ ورلڈ نیوز پریزنٹر ہیں اور پروگرام دی ورلڈ ود یلدیٰ حکیم‘ کی میزبانی کرتی ہیں۔ وہ گزشتہ برس کے دوران اسرائیل، یوکرین اور مشرقِ وسطیٰ سمیت کئی اہم تنازعات کے علاقوں سے رپورٹنگ کر چکی ہیں اور متعدد عالمی رہنماؤں کے انٹرویوز بھی کر چکی ہیں۔

ایوارڈ کے ججز نے انہیں رواں سال کی بہترین پیشکش اور جنگی علاقوں سے براہ راست رپورٹنگ کے باعث اس اعزاز کا حقدار قرار دیا۔

مزید پڑھیے: حملہ آوروں کے لیے ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا اسکائی نیوز کو انٹرویو

یاد رہے کہ یلدیٰ حکیم افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیدا ہوئیں اور بعد ازاں اپنے خاندان کے ساتھ آسٹریلیا منتقل ہو گئیں جہاں انہوں نے صحافت کے میدان میں کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ بی بی سی سمیت کئی عالمی اداروں میں خدمات انجام دینے کے بعد سنہ 2023 میں اسکائی نیوز سے وابستہ ہوئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں