امریکی زمینی حملہ ہوا تو بھرپور مقابلہ کریں گے، ایران کا دو ٹوک اعلان

جمعہ 6 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران پر زمینی حملہ کیا تو تہران اس کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے کسی جنگ بندی کی درخواست نہیں کی اور نہ ہی امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی ارادہ ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران امریکی زمینی حملے سے خوفزدہ نہیں بلکہ اس کا انتظار کر رہا ہے اور اسے یقین ہے کہ ایسی کارروائی امریکا کے لیے بڑا نقصان ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں کے باوجود ایران نے جنگ بندی کی درخواست نہیں کی اور ماضی میں بھی اسرائیل نے ہی لڑائی کے بعد جنگ بندی کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی پابندیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دینے کا وقت آ گیا ہے، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے الزام لگایا کہ ایران کے شہر میناب میں ایک اسکول پر حملے میں 171 بچے جاں بحق ہوئے جس کے ذمہ دار امریکہ یا اسرائیل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاری جنگ کے دوران امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کا کوئی مثبت تجربہ نہیں رہا، اس لیے ایران دوبارہ بات چیت کے لیے تیار نہیں۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران میں نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کا فیصلہ آئینی طریقہ کار کے تحت ماہرین کی مجلس کرے گی اور اس معاملے میں کسی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

نادرا کا قومی شناختی نظام میں اصلاحات کا بڑا اقدام کیا ہے؟

تیل کی طرح اب پانی بھی جنگ میں اہم ہدف

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

ٹرمپ ایران میں زمینی فوج بھیج سکتے ہیں، امریکی قانون سازوں نے خدشہ ظاہر کردیا

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے