لبنانی سرحد کے قریب حزب اللہ کے ایک حملے میں 8 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عراق: ایرانی فورسز کی کردوں کے خلاف کارروائی، کیمپ تباہ
اسرائیلی فوج کے مطابق یہ واقعہ وہ علاقے میں پیش آیا جہاں گیواٹی بریگیڈ تعینات ہے جب ایک اینٹی ٹینک میزائل سے حملہ کیا گیا۔
اس حملے میں 3 دیگر فوجیوں کو ہلکے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیے: غیر مشروط سرینڈر، کوئی معاہدہ نہیں، صدر ٹرمپ کا ’میک ایران گریٹ اگین‘ کا بھی نعرہ
فوج نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا جبکہ حملے کی وجوہات اور ذمہ داروں کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل اسموتریچ کے دفتر کے مطابق راکٹ حملے میں وزیر خزانہ کا بیٹا بھی شامل ہے جو معمولی زخمی ہوا ہے۔














