ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 7 مارچ 2026 کو دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی بوچ وے اور متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان سے الگ الگ رابطے کیے۔
مزید پڑھیں: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی سے ملاقات

سینیٹر اسحاق ڈار نے سیکریٹری جنرل دولتِ مشترکہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ خطے کی موجودہ صورتِحال کے باعث وہ لندن میں ہونے والے دولتِ مشترکہ منسٹریل ایکشن گروپ (CMAG) اور دولتِ مشترکہ فارن افیئرز منسٹرز میٹنگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی لندن میں ہائی کمشنر کریں گے۔ انہوں نے پاکستان کی دولتِ مشترکہ میں شراکت اور 9 مارچ کو منائے جانے والے دولتِ مشترکہ ڈے پر سیکریٹری جنرل اور تمام ممبر ممالک کو مبارکباد بھی دی۔
مزید پڑھیں: اسحاق ڈار، بیگم خالدہ ضیا اور ڈاکٹر محمد یونس کے درمیان کیا باتیں ہوئیں؟
وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے حالیہ حملوں، بشمول یو اے ای پر ہونے والے حملوں، پر تشویش ظاہر کی اور پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا پیغام دیا۔














