عالمی کشیدگی کے پیش نظر معاشی لائحہ عمل میں سادگی، بچت اور عوامی ریلیف اولین ترجیح ہو، وزیرِ اعظم

ہفتہ 7 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معاشی صورتحال کے جائزے کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عالمی سطح پر حالیہ کشیدگی اور اس کے خطے پر پڑنے والے معاشی اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو خراجِ تحسین

وزیرِ اعظم نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ 48 گھنٹوں کے اندر سادگی اور بچت پر مبنی ایسا قابل عمل لائحہ عمل پیش کیا جائے جو عوام پر بوجھ کم سے کم ڈالے اور عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم نے گزشتہ ہفتے ہی عالمی معاشی دباؤ کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی، جس کی بدولت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی پیدا نہیں ہوئی۔ تاہم گزشتہ روز عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر صارفین پر بوجھ کم سے کم منتقل کرنے کے لیے کمیٹی کی تجاویز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ کوئی بھی پیٹرول پمپ یا کمپنی جو مصنوعی قلت پیدا کرنے یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائی گئی، اس کا فوری لائسنس منسوخ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ آمد

مزید ہدایت کی گئی کہ وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم چاروں صوبوں کا دورہ کریں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پیٹرولیم مصنوعات کی بچت اور بلاتعطل فراہمی کے لیے منصوبہ بندی اور لائحہ عمل تیار کریں۔ اجلاس میں کمیٹی کو مزید فعال رہ کر عوام کے لیے سہل اور مؤثر سفارشات پیش کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp