سعودی عرب کے محکمۂ شہری دفاع کے مطابق اتوار 8 مارچ 2026 بمطابق 19 رمضان 1447 کو صوبہ الخرج میں ایک رہائشی مقام پر عسکری گولہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ایمبیسی نے سعودی عرب میں پھنسے 91 پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنائی
ترجمان کے مطابق متاثرہ مقام ایک کمپنی کے رہائشی کمپاؤنڈ پر مشتمل تھا جہاں بھارتی اور بنگلادیشی کارکن مقیم تھے۔ واقعے میں دونوں جاں بحق افراد انہی قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 12 بنگلادیشی شہری زخمی ہوئے اور املاک کو بھی نقصان پہنچا۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوششیں بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔













