جھگڑے کے ملزم کی ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ کا کڑا رویہ

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے خوشاب کے ایک لڑائی جھگڑے کے ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی۔

وکیل مدعی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے جھگڑے کے دوران مدعی عمر دراز کو راڈ مار کر گھٹنے کی ہڈی توڑ دی اور اس کے خلاف مزید 18 مقدمات بھی درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تکنیکی بنیاد پر انصاف کے دروازے بند نہیں کیے جا سکتے، سپریم کورٹ

سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ملزم کو کمرہ عدالت میں سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اس کا رویہ اچھا نہیں لگ رہا، وہ کیا کوئی بدمعاش ہے۔

’عدالت میں بھی صحیح طریقے سے نہیں کھڑے ہو۔ تم کون ہو جو لوگوں کے پائوں توڑتے رہتے ہو۔‘

عدالت نے خبردار کیا کہ اگر فریقین کے درمیان صلح نہ ہوئی تو معاملہ قتل وغارت تک جا سکتا ہے اور ملزم کی تمام بدمعاشیاں عدالت کے سامنے لائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: اصلاحی نظرثانی کے نام پر سپریم کورٹ کے فیصلے دوبارہ نہیں کھولے جا سکتے، آئینی عدالت

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے مدعی سے مکالمے میں پوچھا کہ کیا وہ صلح کرنا چاہتے ہیں، جس پر مدعی نے کہا کہ ان کے ساتھ ظلم ہوا ہے، وہ معاف نہیں کریں گے، ملزم کو سزا دی جائے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم بولے؛ لوگ تو قتل بھی اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیتے ہیں، مدعی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم گھٹنا توڑنے کے باوجود دھمکیاں دیتا اور بدمعاشی کرتا رہا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے واضح کیا کہ خوشاب کے لوگ لڑائی جھگڑا ایسے نہیں چھوڑتے، ملزم کی ساری بدمعاشیاں نکال دیں گے، صلح ایسے نہیں ہوگی اور ملزم پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: شک کا فائدہ ملزم کو، سپریم کورٹ نے باپ کی سزائے موت کالعدم قرار دے دی

عدالت نے خبردار کیا کہ آئندہ سماعت تک اگر ملزم راضی نامہ پیش نہ کرے تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

مقدمے کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس 170 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا

جھنگ: 18 سالہ طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، تشدد اور زیادتی کے شواہد نہ مل سکے

مری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، ٹیوٹا ہائی ایس میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

جنگ نہیں، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، پاکستان کا امن پیغام

’تم فساد کی جڑ ہو، شکر کرو نوکری میں ہو‘، ضلع عدلیہ بھرتی بے ضابطگی کیس میں سپریم کورٹ کے ریمارکس

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟