مری ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، ٹیوٹا ہائی ایس میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی

بدھ 10 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے مقام کے قریب سیاحوں کی ٹیوٹا ہائی ایس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی روڈ کنارے نالے میں جا گری اور ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے بعد ہائی ایس میں شدید شعلے بلند ہوئے جس کے باعث نہ صرف گاڑی مکمل طور پر جل گئی بلکہ قریبی جنگل کے ایک حصے تک آگ پھیل گئی، جس پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:خانیوال پل حادثہ: انکوائری مکمل، 2 ریلوے افسران ملازمت سے برطرف

مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں پھنسے 4 سیاحوں کو نکالا اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ہائی ایس میں سیاح سوار تھے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 بروقت جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی، تاہم مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

زخمیوں میں سے 5 افراد کو پمز اسپتال اسلام آباد جبکہ تین کو فاروق اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ دیگر زخمیوں کو مری اور قریبی طبی مراکز میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے بعد ہائی ایس بے قابو ہو کر سڑک سے پھسل کر نالے میں جا گری، جس کے باعث مری ایکسپریس وے پر ٹریفک عارضی طور پر معطل ہو گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی میں سیاحوں کا ایک گروپ سوار تھا اور اچانک آگ لگنے کے بعد چند ہی لمحوں میں صورتحال انتہائی خطرناک ہو گئی۔ حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی حیران کن کمی، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید، تحقیقات کا حکم

سزائے موت کالعدم،سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان بری کر دیے

قومی اقتصادی کونسل: وفاق اور صوبوں کے لیے 4,715 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری

ہنی مون پر خاندان کو ساتھ لے جانا مہنگا پڑ گیا، بیوی نے طلاق مانگ لی

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟