جنگِ ایران کے باعث خام تیل کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ پیر کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت تقریبا 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جس سے عالمی مالیاتی منڈیوں اور توانائی کے شعبے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

برینٹ کروڈ کی قیمت میں تیزی

بین الااقوامی معیار کے خام تیل برینٹ خام تیل کی قیمت ایک موقع پر بڑھ کر 119َ.50 ڈالر فی بیرل تک جاپہنچی تاہم بعد میں مارکیٹ میں کچھ استحکام آیا اور قیمت کم ہو کر تقریباً 112َ.98 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگی۔

ماہرین کے مطابق یہ اضافہ بنیادی طور پر مشرق وسطی میں جنگی خطرات اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے باعث ہوا ہے

امریکی خام تیل مزید مہنگا

امریکا میں پیدا ہونے والا معیاری خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی تیزی سے مہنگا ہوا۔ اس کی قیمت ایک مرحلے پر 119َ.48 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، تاہم بعد ازاں یہ کم ہوکر 110َ.17 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔

توانائی کے شعبے کی تحقیقی کمپنی رائسٹڈ انرجی کے مطابق دنیا کے تقریباً 15 ملین بیرل خام تیل روزانہ آبنائے ہرمز کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے جو عالمی تیل کی کل سپلائی کا تقریباً 20 فیصد بنتا ہے۔ یہ آبی گزرگاہ عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے نہایت اہم سمجھی جاتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے ممکنہ میزائل اور ڈرون حملوں کے خدشات کے باعث کئی بین الاقوامی آئل ٹینکرز نے آبنائے ہرمز کے راستے سفر سے گریز کیا ہے۔ اس راستے سے تیل اور گیس لے جانے والے جہاز عام طور پر قطر، عراق، سعودی عرب، بحرین، کویت متحدہ عرب امارات سے تیل اور گیس لے کر دنیا کے مختلف ممالک کو سپلائی کرتے ہیں۔

جنگی صورتحال کے باعث عراق، کویت اور متحدہ عرب امارات کو خام تیل کی برآمدات میں مشکلات کا سامنا ہے۔ برآمدات کم ہونے کی وجہ سے ان ممالک کے اسٹوریج  ٹینک بھر گئے ہیں جس کے باعث انہیں تیل کی پیداوار میں کمی کرنا پڑی ہے۔

توانائی کی تنصیبات پر حملے

رپورٹس کے مطابق جنگِ ایران شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل، ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے اس دوران تیل اور گیس کی مختلف تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے عالمی توانائی سپلائی کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

عالمی معیشت پر اثرات کا خدشہ

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں جنگی صورتحال مزید بگڑتی ہے اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی متاثر ہوتی ہے تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس صورتحال کے نتیجے میں دنیا بھر میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگے ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگائی میں بھی اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان