قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی

پیر 9 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، جہاں اسلام آباد ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کرن ڈار ٹیم کو خوش آمدید کہنے کے لیے موجود تھیں۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن اور وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کے حکام نے بھی قومی ٹیم کا استقبال کیا۔

کھلاڑیوں کی آمد پر انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، جبکہ شائقین نے بھی قومی ٹیم کے حق میں نعرے لگا کر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم 8 برس بعد ورلڈ کپ میں پہنچ گئی، محسن نقوی کی کھلاڑیوں کو مبارکباد

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں جاپان کو شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔ پاکستان نے آٹھ سال بعد ہاکی ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

ہاکی ورلڈ کپ رواں سال ہالینڈ اور بیلجیم میں منعقد ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اندرونی اختلافات پر تصادم، فائرنگ اور پتھراؤ، متعدد رہنما اور کارکنان زخمی

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور