ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد آفس مطابق اس نظام کے تحت شہر بھر کے پیٹرول پمپس کے اسٹاک کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو سکے گی۔
انتظامیہ کے مطابق اس نئے نظام کے ذریعے اسلام آباد میں قائم 145 پیٹرول پمپس کے اسٹاک کی نگرانی براہِ راست کی جا سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی افواہیں، ترجمان اوگرا نے وضاحت کردی
’۔۔۔تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی ممکنہ قلت کی صورت میں فوری اقدامات کیے جا سکیں۔‘
اس مقصد کے لیے سٹی اسلام آباد ایپ میں فیول پمپ ٹرانزیکشنز کا خصوصی آپشن شامل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد،
پیٹرولیم مصنوعات سٹاک کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کےلیے ضلعی انتظامیہ کاڈیجیٹل نظام متعارف،
اسلام آبادکے145 پیٹرول پمپس کے سٹاک کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جاسکےگی،
سٹی اسلام آباد ایپ پر فیول پمپ ٹرانزیکشنز کا آپشن شامل،
پمپس کےلیے روزانہ کی بنیاد لپر سٹاک کی تفصیلات…— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) March 10, 2026
جس کے تحت تمام پیٹرول پمپس کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے اسٹاک کی تفصیلات اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے پیٹرول پمپ مالکان اور متعلقہ افراد کی رہنمائی کے لیے اس نئے فیچر کے استعمال سے متعلق باضابطہ ٹیوٹوریل بھی جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایران جنگ کے باعث ملک میں ادویات اور فارمولا دودھ کی قلت کا خدشہ
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق ڈیٹا اپ لوڈ نہ کرنے یا کوتاہی برتنے کی صورت میں پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کی بروقت نگرانی کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے ذریعے کسی بھی علاقے میں پیٹرول یا ڈیزل کی ممکنہ قلت کی نشاندہی فوری طور پر کی جا سکے گی اور مسئلے کو بروقت حل کرنے میں مدد ملے گی۔














