بیت الخلا سے دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد، چیٹ جی پی ٹی سے خودکشی کے خوفناک طریقے پوچھنے کا انکشاف

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہر سورت میں واقع ایک مندر کے بیت الخلا سے دو نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ موقع پر ان کے ساتھ اینستھیزیا انجیکشنز اور سرنجیں بھی پائی گئیں۔

پولیس کے مطابق لڑکیوں نے چیٹ جی پی ٹی سے خودکشی کے طریقے تلاش کیے تھے اور ان کے فون میں ایک نرس کی مبینہ خودکشی کی ویڈیو بھی محفوظ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی ملاقات، چیٹ جی پی ٹی نے کیسے خاتون کے سامنے مرد دوست کا کچا چٹھا کھول دیا؟

پولیس کے مطابق لڑکیوں کی عمر 18 اور 20 سال تھی اور وہ بچپن کی دوستیں تھیں۔ ودیا نامی لڑکی فرسٹ ایئر بی کام کی طالبہ اور ادھنا سیکنڈ ایئر بی کام کی طالبہ تھی۔ جمعہ کی صبح دونوں معمول کے مطابق کالج کے لیے گھر سے نکلیں لیکن دوپہر تک واپس نہ آئیں جس پر والدین نے پولیس سے رابطہ کیا۔ والدین کے رابطے کے بعد پولیس نے موبائل فونز اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے لڑکیوں کا سراغ لگایا۔ ایک لڑکی کی موٹر سائیکل مندر کے باہر پائی گئی۔

پولیس کے مطابق لڑکیوں کے خاندان کے افراد نے مندر کے حکام سے رابطہ کیا گیا اور فوٹیج میں دیکھا کہ لڑکیاں بیت الخلا میں گئی تھیں۔ خاندان کے افراد وہاں پہنچے اور مندر کے حکام کی موجودگی میں بند دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ اندر لڑکیاں بے ہوش حالت میں پائی گئیں اور انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: نو عمر لڑکے کی خودکشی: اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی پر والدین کا کنٹرول متعارف

پولیس اسپتال پہنچی تو لڑکیوں کے خاندان کے افراد نے 4 بوتلیں اینستھیٹک ادویات، ایک خالی سرنج اور تین انجیکشن پولیس کے حوالے کیے جو انہیں موقع سے ملے تھے۔ پولیس نے دونوں لڑکیوں کے موبائل فونز بھی قبضے میں لے لیے اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق ان کے فونز کی جانچ کرنے پر معلوم ہوا کہ انہوں نے چیٹ جی پی ٹی پر ’خودکشی کیسے کی جائے‘ تلاش کیا تھا۔ اس کے علاوہ ان کے موبائل فون سے ایک ویڈیو بھی ملی جس میں ایک نرس کے بارے میں بتایا گیا تھا جو مبینہ طور پر اینستھیزیا انجیکشن کے ذریعے خودکشی کر گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے موبائل فونز فارنزک سائنس لیبارٹری کے حوالے کر دیے ہیں اور وہ رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ ان کے واٹس ایپ چیٹس تک رسائی حاصل کی جا سکے جس سے واقعے کی واضح تصویر مل سکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے میں سیاستدان سے ضمانت کے بدلے رشوت مانگے جانے کا انکشاف

کفایت شعاری کے لیے وزیراعظم کے اعلانات، قومی خزانے کو کتنی بچت ہوگی؟

سونا مہنگا ہو گیا، قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر

پاکستان اور امریکا کی توانائی میں شراکت داری، گرین الائنس سے قابل تجدید توانائی کا فروغ

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟