’رمضان میں شیطان کی گدی سنبھال لی‘، ڈاکٹر نبیہہ علی کے شوہر کی فضا علی پر سخت تنقید

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا اسٹار ڈاکٹر نبیہہ علی خان کے شوہر حارث خان نے معروف اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ فضا علی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

حارث خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ رمضان کے مہینے میں فضا علی نے شیطان کی گدی سنبھال لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب فضا علی نے ٹی وی پر ان کا نام لیا تو انہوں نے جواب دینا ضروری سمجھا۔

@umerblouchofficial1 shetan ki gaddi fiza ali nay smbhal li #foryoupage #fyp #umerblouchofficial #foru ♬ original sound – umerblouchofficial1

حارث خان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ طلاق اور ازدواجی تنازعات تب شدت اختیار کرتے ہیں جب یہ عوامی بحث کا حصہ بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پر نجی مسائل لانے کا مقصد اکثر علیحدگی یا طلاق کی راہ ہموار کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میاں بیوی کے درمیان اختلافات عموماً صرف انا کا معاملہ ہوتے ہیں اور انہیں باہمی بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے لیکن جب خاندان اور سوشل میڈیا اس میں ملوث ہو جاتے ہیں تو معاملات مزید الجھ جاتے ہیں اور پورے خاندان کی انا کا مسئلہ بن جاتے ہیں جسے سلجھانا مشکل ہو جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری