گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 51 فیصد اضافہ، سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی کون سی ہے؟

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، ملک کی آٹو صنعت بحالی کی جانب گامزن ہے۔ فروری 2026 میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 51 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم جنوری کے مقابلے میں مارکیٹ کچھ سست روی کا شکار رہی۔

مزید پڑھیں: حکومت کا چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس نہ بڑھانے کا فیصلہ

اعداد و شمار کے مطابق فروری میں 13,388 گاڑیاں فروخت ہوئیں، جو جنوری 2026 (18,602 یونٹس) کے مقابلے میں 28 فیصد کم ہیں۔ فروری 2025 کے مقابلے میں فروخت 8,882 یونٹس سے بڑھ کر 13,388 ہو گئی۔ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مجموعی فروخت 97,900 یونٹس رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے (67,267 یونٹس) کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔

مختلف کمپنیوں اور سیگمنٹس کی بات کی جائے تو ان میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، انڈس موٹر (Toyota) کی کرولا، یارس اور کرولا کراس کی طلب میں 70 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جو کہ مجموعی طور پر 3,102 یونٹس رہی۔

پاک سوزوکی نے اس بار میدان مار لیا ہے، سوئفٹ کی فروخت میں 151 فیصد اور ایوری (Every) کی فروخت میں 391 فیصد کا حیران کن اضافہ ہوا ہے جبکہ آلٹو 5,522 یونٹس کے ساتھ بدستور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی رہی۔

ہونڈا اٹلس سوک اور سٹی کی فروخت 1,861 یونٹس کے ساتھ مستحکم رہی، جس میں محض 1 فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی، ہیونڈائی کے لیے یہ مہینہ کچھ مشکل رہا، جہاں سوناتا کی فروخت میں 71 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آٹو سیکٹر ماہر و تجزیہ کار مشہود علی خان کا کہنا ہے کہ صنعت چیلنجز کے باوجود 200,000 یونٹس کا سالانہ ہدف حاصل کرنے کے قریب ہے۔ تاہم، انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ ٹریکٹر انڈسٹری بحران کی زد میں ہے، پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ٹریکٹر سیلز دباؤ کا شکار ہیں، جو زراعت کے لیے نقصان دہ ہے۔ آٹو پارٹس مینوفیکچررز بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت اور شپنگ میں تاخیر کی وجہ سے شدید دباؤ میں ہیں، جس سے قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

چئیرمین آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن حاجی محمد شہزاد کا کہنا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر 28 فیصد کمی کوئی تشویشناک بات نہیں کیونکہ جنوری میں عموماً نئے سال کی رجسٹریشن کی وجہ سے فروخت غیر معمولی طور پر زیادہ ہوتی ہے انکا مزید کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی اور ہائبرڈ گاڑیوں (PHEVs) کی بڑھتی ہوئی مقبولیت 2026 کے بقیہ مہینوں میں فروخت کو مزید تقویت دے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ کیوں، کونسی زیادہ بک رہی ہیں؟

ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر ایندھن کی قیمتوں میں استحکام رہتا ہے اور Special Investment Facilitation Council (SIFC) کے تحت صنعتی پالیسیوں کو سہارا دیا جاتا ہے، تو آٹو انڈسٹری نہ صرف ملکی طلب پوری کرے گی بلکہ برآمدات کی جانب بھی قدم بڑھا سکتی ہے۔

جہاں ایک طرف موٹر سائیکلوں اور چھوٹی گاڑیوں کی فروخت معیشت میں بہتری کا اشارہ دے رہی ہے، وہیں ٹریکٹر اور بڑی گاڑیوں (Luxury Segment) میں کمی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ قوتِ خرید ابھی مکمل طور پر بحال نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عید سے قبل صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے، آر آئی یو جے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت جذباتی ہوگئے، والدہ کا ذکر کرکے آبدیدہ

سعودی عرب میں آج یومِ پرچم، اسلامی شناخت اور ریاستی وقار کی علامت

بیوروکریسی کا ایک دن کی تنخواہ نہ لینا ناکافی، کفایت شعاری کے اقدامات کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے، پلوشہ خان

ویڈیو

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

حکومت نوجوانوں کے لیے کیا کررہی ہے؟ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن روبینہ اعوان کا خصوصی انٹرویو

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے بعد پرانی موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک بنانے کا رجحان بڑھ گیا

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے