صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نیپال کی نئی قیادت کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر آصف علی زرداری نے نیپال کی راستریہ سوتنترا پارٹی اور اس کے لیڈر بلندر شاہ کو 2026 کے تاریخی انتخابی نتائج پر مبارکباد دی۔ صدر زرداری نے کہا کہ نوجوانوں کی فعال شمولیت الیکشن میں نہایت حوصلہ افزا ہے اور یہ خطے میں شفاف اور جوابدہ حکومت کے لیے وسیع امنگ کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: نیپال میں ریپر سے سیاستدان بننے والے بالیندر شاہ کی جماعت کو واضح برتری

صدر نے اس موقع پر پاکستان کی سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نوجوان قیادت کا ابھار جنوب ایشیا اور عالمی سطح پر ایک مثبت پیغام دیتا ہے۔

صدر زرداری نے پاکستان اور نیپال کے درمیان 1960 سے قائم گرمجوش اور دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک باہمی احترام، نیک نیتی اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے نئی قیادت کی اصلاحاتی ایجنڈے کی کامیابی کے لیے نیک تمنائیں بھی دیں۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو شکست دے دی

اسی حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ربی لامچھانے اور بلندر شاہ کو انتخابی فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان نئی منتخب حکومت کے ساتھ مل کر اپنی تاریخی دوستی اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل کو بڑا جھٹکا، اے آئی ماہر کی اوپن اے آئی میں شمولیت سے ٹیک دنیا میں ہلچل

ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاقان فیدان کا اسحاق ڈار کو فون، امریکا ایران معاہدے پر مبارکباد

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے تاریخی کامیابی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

بحرین کی ایران امریکا مفاہمت میں پاکستان کے کردار کی تعریف

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ