بلوچستان حکومت کا بڑا کفایت شعاری پیکج، اخراجات میں نمایاں کمی کے لیے اہم فیصلے

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کفایت شعاری اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں گورنر بلوچستان، اسپیکر صوبائی اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز نے بھی خصوصی شرکت کی۔

کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کفایت شعاری مہم کا آغاز وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے کیا جائے گا، جس کے تحت آٹھ سو کے لگ بھگ غیر ضروری آسامیاں تحلیل کردی گئیں۔

سرکاری اخراجات اور ایندھن کی بچت کے لیے جامع پالیسی

بلوچستان حکومت نے سرکاری اخراجات کم کرنے اور ایندھن کی بچت کے لیے جامع پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ کے فیصلے کے مطابق صوبائی وزراء، مشیران اور پارلیمانی سیکرٹریز دو ماہ کی تنخواہ نہیں لیں گے جبکہ اراکین صوبائی اسمبلی کی تنخواہوں میں 25 فیصد رضاکارانہ کٹوتی کی منظوری دی گئی ہے۔

کابینہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے اعلیٰ افسران دو دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر دیں گے جبکہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کے ملازمین کو تنخواہوں کی کٹوتی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

سرکاری اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوں گے

سرکاری اجلاس اب زیادہ تر ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیے جائیں گے تاکہ غیر ضروری سفری اخراجات ختم کیے جا سکیں۔

سرکاری عشائیوں پر پابندی

کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر ملکی وفود کے علاوہ سرکاری عشائیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ سیمینارز اور ٹریننگز کے لیے پیشگی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔

سرکاری دفاتر میں چار روزہ ورک ویک متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پچاس فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا۔

نجی شعبے کے لیے بھی تجویز

نجی شعبے کو بھی آدھا عملہ گھر سے کام کروانے اور چار روزہ دفتری ہفتہ اپنانے کی تجویز دی گئی ہے۔

تعلیمی اداروں میں بہار کی تعطیلات

صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں 23 مارچ 2026 تک بہار کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے تاہم امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے اور تعطیلات کا اطلاق امتحانات پر نہیں ہوگا۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں مہمانوں کی تعداد 200 تک محدود ہوگی اور صرف ایک ڈش کی اجازت ہوگی جبکہ ہائی ویز پر گاڑیوں کی رفتار 65 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

مشکل معاشی حالات میں حکومت نے خود مثال قائم کی، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں حکومت نے خود مثال قائم کی ہے اور وسائل عوامی فلاح پر خرچ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی وسائل کے ضیاع کی کوئی گنجائش نہیں اور تمام ادارے کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عمل کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا علی کیس: قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم مکمل، ڈی این اے نمونے لیبارٹری ارسال، مبینہ آڈیو بھی وائرل

پرائز بانڈز رکھنے والے شہریوں کے لیے اہم خبر، کمرشل بینکوں کے لیے نئی ہدایات جاری

ویلنگٹن میں پاک نیوزی لینڈ مذاکرات، تعلیم کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ، زراعت میں بھی روابط بڑھانے پر اتفاق

فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے امریکی کارکنوں کے اسرائیل میں داخلے کے اجازت نامے منسوخ

شکیب الحسن کو شیخ حسینہ کے ساتھ ٹی وی پروگرام میں شرکت مہنگی پڑگئی، بنلہ دیشی حکومت کا بڑا فیصلہ

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر