بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کا ناپسندیدہ ریکارڈ

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے بدھ کو شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میرپور میں بنگلہ دیش کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں ناقص بیٹنگ کی وجہ سے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ون ڈے، بنگلہ دیش نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

قومی ٹیم صرف 114 رنز بنا کر 30.4 اوورز میں آؤٹ ہوگئی جو ون ڈے کرکٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کا اب تک کا کم ترین اسکور ہے۔

بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 اوورز میں 24 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ مہدی حسن میراز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ مصطفیٰ رحمان اور تسکین احمد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیے: سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ کوچ بنانے کا فیصلہ، حتمی اعلان جلد متوقع

اس سے قبل پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف سب سے کم اسکور 161 رنز تھا جو 31 مئی 1999 کو نارتھمپٹن میں  آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران بنایا گیا تھا۔

بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کے کم ترین ون ڈے اسکور

بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے کم ترین اسکورز میں 114 رنز میرپور میں 11 مارچ 2026 کو بنے، 161 رنز 31 مئی 1999 کو نارتھمپٹن میں، 177 رنز 6 دسمبر 2011 کو چٹوگرام میں، 202 رنز کے عوض 9 وکٹیں 26 ستمبر 2018 کو ابوظہبی میں جبکہ 202 رنز 22 جنوری 2002 کو چٹوگرام میں بنائے گئے۔

پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز اچھا کیا اور اوپنرز معاذ صداقت اور صاحبزادہ فرحان نے 41 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم ناہید رانا نے فرحان کو 27 رنز پر آؤٹ کر کے یہ پارٹنرشپ توڑ دی۔

بعد ازاں پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور وکٹیں تیزی سے گرتی رہیں۔ ڈیبیو کرنے والے شمیل حسین 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ معاذ صداقت 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی میڈیا ڈیل، پی ایس ایل کے حقوق 26 ارب روپے میں فروخت

کپتان محمد رضوان بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد پاکستان کا اسکور 64 رنز پر 4 وکٹیں ہوگیا۔

ناہید رانا نے اپنی 5ویں وکٹ سلمان علی آغا کو آؤٹ کر کے مکمل کی اور پاکستانی بیٹنگ لائن کو بری طرح تہس نہس کر دیا۔

بعد میں عبدالصمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جبکہ حسین طلعت صرف 4 رنز بنا سکے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی بھی 4 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

وسیم جونیئر بھی صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ آخر میں فہیم اشرف نے کچھ مزاحمت دکھاتے ہوئے 47 گیندوں پر 37 رنز بنائے جن میں چھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیشی مؤقف کی حمایت، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو باضابطہ خط لکھ دیا

تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 114 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور یوں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں اپنا کم ترین اسکور بنایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ