انسان کیا اصل میں مریخ پر پیدا ہوئے؟ سائنسدانوں کی حیران کن نئی تحقیق سامنے آگئی

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سائنسدانوں نے انسانی اصل سے متعلق ایک ایسی نئی سائنسی تھیوری پیش کی ہے جس نے انسان کی پیدائش کے روایتی تصور کو چیلنج کر دیا ہے، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زندگی کی ابتدا شاید زمین نہیں بلکہ مریخ پر ہوئی ہو۔

رپورٹس کے مطابق ماہرینِ فلکیاتی حیاتیات نے ایک تحقیق میں یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ انسانوں سمیت زمینی زندگی کی جڑیں مریخ سے جڑی ہو سکتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیارچوں کے ٹکراؤ کے دوران خوردبینی جاندار ایک سیارے سے دوسرے سیارے تک منتقل ہوسکتے ہیں، جسے لیتھوپینسپرمیا نظریہ کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریخ سے پانی غائب ہونے کا معمہ حل ہونے کے قریب، نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف

جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک تجربے میں انتہائی مضبوط بیکٹیریا ڈائنوکوکس ریڈیوڈورینس پر شدید دباؤ اور جھٹکوں کے اثرات کا جائزہ لیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ جراثیم سیارچے کے تصادم جیسے انتہائی سخت حالات بھی برداشت کر سکتے ہیں اور خلا کے سفر میں زندہ رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق یہ بیکٹیریا تین گیگا پاسکل تک دباؤ برداشت کرنے میں کامیاب رہا، جو دنیا کے سب سے گہرے سمندری مقام ماریانا ٹرینچ کے دباؤ سے تقریباً 30 گنا زیادہ ہے۔ مرکزی محقق ڈاکٹر للی ژاؤ کا کہنا تھا کہ سائنسدانوں نے جراثیم کو ختم کرنے کی بارہا کوشش کی مگر وہ حیرت انگیز طور پر زندہ رہا۔

ماہرین کے مطابق ماضی میں مریخ پر مائع پانی کی موجودگی اسے زندگی کے لیے موزوں سیارہ بناتی ہے، اس لیے ممکن ہے کہ ابتدائی خردبینی زندگی مریخ سے زمین تک منتقل ہوئی ہو اور بعد میں یہی زندگی ارتقا کے مراحل سے گزرتے ہوئے انسانوں کی شکل اختیار کرگئی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: انسان مریخ پر کہاں اترے گا؟ جگہ کا تعین ہو گیا

گزشتہ سال ناسا کے پرسیویرنس روور نے مریخ کی چٹانوں پر چیتے کے دھبوں جیسے نشانات اور نامیاتی مرکبات دریافت کیے تھے، جنہیں ممکنہ قدیم زندگی کے آثار قرار دیا گیا۔

تحقیق کے سینئر مصنف پروفیسر کالیات رمیش کے مطابق یہ نتائج زندگی کی ابتدا سے متعلق انسانی سوچ کو بدل سکتے ہیں اور مستقبل کی خلائی مہمات کے لیے بھی اہم ثابت ہوں گے، کیونکہ اگر جراثیم سیاروں کے درمیان سفر کر سکتے ہیں تو دیگر سیاروں کو زمینی آلودگی سے بچانے کے لیے مزید سخت احتیاطی اقدامات ضروری ہوں گے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ حتمی نتیجہ نہیں بلکہ ایک مضبوط سائنسی امکان ہے، تاہم اس نے یہ سوال ضرور زندہ کر دیا ہے کہ شاید انسان واقعی کسی زمانے میں مریخ سے تعلق رکھتے ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایندھن کا بحران: سندھ کی جامعات میں 31 مارچ تک آن لائن کلاسز کا فیصلہ

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے بحران میں کمی کے امکانات روشن، متبادل ذرائع سے تیل آنا شروع

طالبان سے وابستہ نام نہاد عالم کا پاکستان کے خلاف ’جہاد‘ کا فتویٰ، اشتعال انگیز بیان پر تشویش

مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعے نے یورپ پر بھاری اقتصادی بوجھ ڈال دیا، صدر یورپی یونین

پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی باضابطہ رونمائی، نام بھی رکھ دیا گیا

ویڈیو

دنیا اتنی بری نہیں جتنی ہماری منفی سوچ اسے بنا دیتی ہے

ایران، امریکا، اسرائیل جنگ، پاکستان نے بھی آپریشن شروع کردیا، عید سے پہلے عمران خان کی رہائی؟

5جی اسپیکٹرم کی نیلامی: کیا انٹرنیٹ کے مسائل ختم ہوجائیں گے؟

کالم / تجزیہ

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے