مکیش امبانی امریکا میں 300 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا میں پچاس سال بعد پہلی بار ایک نئی آئل ریفائنری قائم کی جائے گی، جس میں سرمایہ کاری بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کرے گی۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ یہ 300 ارب ڈالر کا تاریخی معاہدہ امریکا کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی ریفائنری امریکی ریاست ٹیکساس کی بندرگاہ براؤنز وِل میں قائم کی جائے گی اور یہ امریکا کی معیشت اور قومی سلامتی کو مضبوط کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ریفائنری خاص طور پر امریکی شیل آئل کو پراسیس کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے اور اسے امریکا فرسٹ ریفائننگ کمپنی قائم کر رہی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ریلائنس انڈسٹریز کے ساتھ 20 سالہ معاہدہ طے پایا ہے، جس کے تحت شیل آئل کی خریداری، پراسیسنگ اور تقسیم کی ذمہ داریاں شامل ہیں۔

ریفائنری سالانہ تقریباً 1.2 ارب بیرل لائٹ شیل آئل پراسیس کرے گی، جس کی مالیت تقریباً 125 ارب ڈالر ہے۔ اس سے تیار ہونے والی مصنوعات کی مجموعی مقدار 50 ارب گیلن ہوگی، جس کی کل مالیت تقریباً 175 ارب ڈالر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں