تیل کی بڑھتی قیمتیں، بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے اہم اعلان کردیا

بدھ 11 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے اسٹریٹیجک ذخائر سے بڑی مقدار میں تیل جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: جی7 اجلاس میں صدر ٹرمپ کا غیر متوقع قدم، جنگ بندی کی کوشش یا نئی کشیدگی؟

پیرس میں جاری اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے 400 ملین بیرل تیل مارکیٹ میں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے اور عالمی سپلائی میں استحکام پیدا ہو۔ ادارے کے مطابق ہنگامی ذخائر ہر رکن ملک کی ضروریات اور مارکیٹ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے ہونے والے اضافے کو کم کرنا اور عالمی توانائی منڈی میں عدم استحکام کو روکنا ہے۔ ایجنسی کے اس فیصلے کی 32 رکن ممالک نے متفقہ طور پر حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: جی 7 ممالک کا اہم فیصلہ، خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی

بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے قیام کے بعد 1970 کی دہائی سے اب تک یہ چھٹی مرتبہ ہے جب عالمی سطح پر ہنگامی ذخائر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ادارے کے مطابق اس فیصلے کا اعلان فرانس کی سربراہی میں ہونے والے جی 7 رہنماؤں کے اجلاس کے دوران کیا گیا، جہاں توانائی بحران اور عالمی معاشی اثرات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوات کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکہ، پولیس جوانوں سمیت 14 افراد جاں بحق، 18 سے زیادہ زخمی

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور