سینئر اداکار عاصم بخاری 76 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

جمعرات 12 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عاصم بخاری طویل علالت کے بعد 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ کچھ عرصے سے گردوں اور دل کے امراض میں مبتلا تھے۔

اہلِ خانہ کے مطابق عاصم بخاری 15 روز سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ بدھ کی رات کوما میں چلے گئے تھے جس کے بعد جمعرات کو ان کا انتقال ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معروف نعت خواں انتقال کرگئیں

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور مداحوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

عاصم بخاری نے ٹیلی وژن ڈراموں، اسٹیج اور فلموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کو 2014 میں پرائیڈ آف پرفارمنس دیا گیا۔ عاصم بخاری نے 1965 میں پی ٹی وی سے کام کا آغاز کیا ان کے مشہور زمانہ ڈراموں میں جنجال پورہ سر فہرست ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp