ڈیرہ اسماعیل خان میں نئی روایت: خواتین نے سنبھال لیا ٹریفک کا نظام

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈیرہ اسماعیل خان جیسے روایتی اور کثیر الثقافتی شہر میں خواتین ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی ایک انقلابی قدم ہے۔ یہ نہ صرف صنفی دیواریں توڑنے کی علامت ہے بلکہ شہر کے نظم و ضبط میں ایک نئی روح پھونکنے کی کوشش بھی ہے

​ڈیرہ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ سفید اور نیلی وردی میں ملبوس خواتین حوصلے اور خود اعتمادی کے ساتھ چوراہوں پر ٹریفک کنٹرول کرتی نظر آ رہی ہیں۔ وہ شہر جو اپنی روایات میں بے حد حساس رہا ہے، وہاں ان خواتین کا میدان میں اترنا اس بات کی دلیل ہے کہ “ہمت ہو تو منزل دور نہیں

​شہریوں کی بڑی تعداد اس فیصلے کو خوش آئند قرار دے رہی ہے۔ خواتین ڈرائیورز کے لیے بھی آسانی ہے کہ اب خواتین ڈرائیورز اور طالبات بلا جھجھک اپنی ٹریفک مسائل کے لیے ان اہلکاروں سے رجوع کر سکتی ہیں۔ عوامی حلقوں کا ماننا ہے کہ خواتین اہلکاروں کی موجودگی سے ٹریفک کے دوران تلخ کلامی کے واقعات میں کمی آئے گی اور شائستگی بڑھے گی

ڈی آئی خان کی تنگ سڑکیں اور بے ہنگم رش سے نمٹنا کسی بھی نئے اہلکار کے لیے اعصاب شکن ہوتا ہے۔ یہ خواتین صرف ٹریفک کنٹرول نہیں کر رہیں، بلکہ یہ اس فرسودہ سوچ کو بھی راستہ دکھا رہی ہیں کہ کچھ کام صرف مردوں کے لیے مخصوص ہیں۔ ان کی کامیابی کا دارومدار جہاں ان کی اپنی محنت پر ہے، وہیں شہریوں کے تعاون اور محکمہ پولیس کی جانب سے فراہم کردہ تحفظ پر بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم