لاہور،گھر پر ڈاکوؤں کا دھاوا، کروڑوں روپے کے زیورات اور قیمتی سامان لوٹ لیے گئے

ہفتہ 14 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میڈیا رپورٹس کے مطابق، لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں ایک گھر پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر 19 کروڑ روپے مالیت کا قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

لاہور کے ڈیفنس اے میں واقع یہ واردات اس وقت ہوئی جب گھر کا مالک اہل خانہ کے ہمراہ سحری کے لیے باہر گیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس دوران ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کے واپس آنے پر انہیں اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہورمیں گن پوائنٹ پر ڈکیتیوں میں ملوث میاں بیوی گرفتار

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈاکوؤں نے زیورات، گھڑیاں، قیمتی فونز اور دیگر سامان اٹھا کر فرار ہو گئے، جس کی مالیت تقریباً 19 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

پولیس نے فوری طور پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر کام کیا جا رہا ہے اور مجرموں کو جلد گرفتار کرنے کے لیے تمام ممکنہ ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش