کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان میں مویشیوں کی تقسیم کا مرحلہ کامیابی سے مکمل

اتوار 15 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان میں مویشیوں کی فراہمی کے ذریعے کمزور گھرانوں کی معاشی بااختیاری 26-2025 منصوبے کے آخری مرحلے (مرحلہ سوم) کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔

اس منصوبے کا مقصد مستحق خاندانوں کے روزگار کو مضبوط بنانا اور ان کی معاشی حالت کو بہتر بنانا تھا۔

اس مرحلے کے تحت کل 500 مستحق گھرانوں میں 500 گائیں بمع 2 بوریاں سائیلج تقسیم کی گئیں۔ یہ تقسیم تین اضلاع چارسدہ (200 گائیں)، مردان (150 گائیں) اور نوشہرہ (150 گائیں) میں کی گئی۔

اس کے علاوہ مستفید ہونے والے خاندانوں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ضلعی محکمہ لائیو اسٹاک کے تعاون سے مویشیوں کی دیکھ بھال، صحت اور افزائش سے متعلق 40 تربیتی نشستیں بھی منعقد کی گئیں تاکہ خاندان پائیدار بنیادوں پر مویشی پال کر آمدن حاصل کر سکیں۔

اس اقدام کے ذریعے 500 گھرانوں کو براہِ راست فائدہ پہنچا، جس سے 3 ہزار 570 افراد مستفید ہوئے۔ اس سے گھریلو آمدن میں اضافہ، غذائی تحفظ میں بہتری اور پائیدار روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

یہ منصوبہ پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن  کے ذریعے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبرپختونخوا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور مقامی انتظامیہ کے اشتراک سےمکمل ہوا۔

یہ منصوبہ مملکتِ سعودی عرب کے اس انسانی ہمدردی کے وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد کمزور طبقات کو بااختیار بنانا، خود انحصاری کو فروغ دینا اور پائیدار ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم