ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کے بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے اور عوام کو تیل کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے پیش نظر معاشی استحکام برقرار رکھنے کے لیے حکومت نے بروقت کمیٹی قائم کی تھی جس کے فیصلوں کے نتیجے میں تیل کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہوئی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اہم اجلاس میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی، عالمی حالات کے اثرات اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کفایت شعاری کے لیے وزیراعظم کے اعلانات، قومی خزانے کو کتنی بچت ہوگی؟

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قومی سطح پر کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات کا نفاذ ہو چکا ہے جبکہ مزید اقدامات پر بھی کام جاری ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کفایت شعاری کے تمام نافذ العمل اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاشی استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تمام فیصلے فوری ریلیف کے ساتھ ساتھ طویل مدتی معاشی استحکام کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے تناظر میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی کہ حکومت کے تعین کردہ نرخوں پر تیل کی فروخت یقینی بنائی جائے اور اس عمل میں مکمل شفافیت برقرار رکھی جائے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حکومت تیل کی متعین قیمت پر فروخت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کفایت شعاری مہم کا دائرہ وسیع، وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی منظوری دیدی

عوامی شکایات کے ازالے کے لیے پاک ایپ میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے صارفین ملک میں کہیں بھی تیل کی عدم دستیابی یا مہنگے داموں پر فروخت کی شکایت متعلقہ حکام تک پہنچا سکتے ہیں، جس پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس کے شرکا نے گزشتہ جمعہ کو وزیراعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کے فیصلے کو بھی سراہا۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جینیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

پاکستان میں نشاط گروپ کی جیکو جے 8 پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو وی متعارف ہونے کا امکان

سعودی وزارتِ سیاحت کا مہمان نوازی مراکز اور ہوٹلوں کے معائنے تیز کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا