بیس بال کلاسک، وینزویلا پہلی بار فائنل میں،امریکا سے ٹکرائے گا

منگل 17 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وینزویلا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کو 2-4 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ورلڈ بیس بال کلاسک کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، جہاں اس کا مقابلہ امریکا سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ جیت لیا

میچ میں کامیابی کے بعد وینزویلا بھر میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا جبکہ کھلاڑیوں نے ڈگ آؤٹ اور ڈریسنگ روم میں رقص اور خوشی کا اظہار کیا۔ ٹیم کے کھلاڑی رونالڈ اکونیا جونیئر، مائیکل گارشیا اور لوئس ارائز نے ساتویں اننگ میں اہم سنگلز اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

وینزویلا نے میچ کے دوران ابتدائی خسارہ بھی ختم کیا اور بھرپور کم بیک کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔ اس سے قبل ٹیم نے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

ٹیم منیجر عمر لوپیز کا کہنا تھا کہ بیس بال ان کے ملک کی ثقافت اور خوشی کا حصہ ہے اور کھلاڑی میدان میں اسی جذبے کے ساتھ اترتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کامیابی پورے ملک کے لیے باعث فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کو بیس بال میچ میں شائقین کی جانب سے شدید مخالفت اور نعرے بازی کا سامنا

یہ پہلا موقع ہے کہ وینزویلا ورلڈ بیس بال کلاسک کے فائنل تک پہنچا ہے۔ اس سے قبل 2009 میں سیمی فائنل میں جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست کے باعث ٹیم فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی۔

اب فائنل میں وینزویلا اور امریکا کے درمیان ٹائٹل کے لیے سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں