مراد علی شاہ کا دریائے سندھ پر نئے سکھر روہڑی پل کے قیام کا اعلان

بدھ 18 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دریائے سندھ پر ایک نئے سکھر روہڑی پل کے قیام کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد سکھر اور روہڑی کے ساتھ ساتھ ملحقہ علاقوں کو بہتر طور پر منسلک کرنا اور موجودہ راستوں پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔

یہ اعلان 51ویں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کے اجلاس کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت خود وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔

اجلاس میں سندھ میں بڑے انفرااسٹرکچر منصوبوں کی منظوری کے علاوہ نجی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اصلاحات کی بھی منظوری دی گئی۔

نئے پل کی تفصیلات کے مطابق یہ قریباً ڈیڑھ کلومیٹر طویل اور ملٹی لین ہوگا، جس میں بھاری گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کے لیے الگ راستے شامل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ پل نہ صرف ٹریفک کے رش کو کم کرے گا بلکہ سکھر اور روہڑی کے درمیان اقتصادی اور شہری رابطے کو مضبوط کرے گا۔

وزیر بلدیات ناصر شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ مرکزی گزرگاہ، لینس ڈاؤن پل، سکھر بیراج کی مرمت کے باعث کم از کم 2027 تک عوامی آمد و رفت کے لیے بند رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھاری گاڑیوں کو اس پل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی کیونکہ اس پر ٹریفک کے دباؤ سے ایمبولینس اور ایمرجنسی خدمات متاثر ہو سکتی ہیں۔ نئے پل کے بعد ٹریفک جام اور رش میں واضح کمی متوقع ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے نئے سکھر روہڑی پل کے لیے پروجیکٹ ڈیولپمنٹ فیسلیٹی کی بھی منظوری دی ہے تاکہ منصوبے کی ابتدائی تیاری اور عملدرآمد جلد ممکن ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں