پورٹ چارجز میں غیر ملکی شپمنٹ جہازوں کے لیے نئی مراعات کا اعلان

جمعرات 19 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر بحری امور جنید انوار چودھری کی زیرصدارت اجلاس میں غیرملکی شپمنٹ جہازوں کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ پر مالیاتی مراعاتی پیکج کا اعلان کیا گیا۔ نئی اسکیم 18 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرائی بلک ایکسپورٹ کارگو پر 60 فیصد تک ڈیوٹی اور چارجز میں کمی کی جائے گی۔ ٹرانس شپمنٹ کارگو کی کم از کم شرط 10 فیصد سے کم کرکے 7.5 فیصد کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

بیس ڈسکاؤنٹ کو 5 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دیا گیا ہے۔ اضافی کارگو پر مزید 5 فیصد رعایت دی جائے گی۔  زیادہ جہاز لانے والی شپنگ لائنز کے لیے خصوصی مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

50 فیصد جی آر ٹی والے ٹرانس شپمنٹ کارگو پر 60 فیصد فلیٹ رعایت مقرر کی گئی ہے۔ بڑے کنٹینر جہازوں کو ویٹ چارجز میں 50 فیصد تک چھوٹ دی گئی ہے۔ ماحول دوست فیول استعمال کرنے والے جہازوں کے لیے اضافی 5 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز میں کشیدگی سے سمندری انشورنس پریمیم میں ہزار فیصد تک اضافہ

وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے کہا کہ کراچی پورٹس کو عالمی شپنگ کے لیے کم لاگت اور مؤثر گیٹ وے بنانے کا ہدف حاصل کرنا ترجیح ہے، تاکہ پاکستان کی شپنگ انڈسٹری کو عالمی معیار کے مطابق مزید ترقی دی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!